30 رجب المرجب, 1446 ہجری
جوہر ٹاؤن
لاہور، پنجاب میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے میٹنگ ہوئی جس میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ذمہ داران اور لاہور کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن
نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے کلام
کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے اور دعوتِ اسلامی کے
لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ
رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)