قراٰن و حدیث کی روشنی میں لوگوں کی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 19 جنوری 2025ء کو ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے شفٹ ذمہ داران (مفتشین) کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا آصف عطاری مدنی نے ذمہ داران سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز دورانِ اجارہ اپنے دیئے گئے کاموں کو ایس او پیز کے مطابق کرنے پر مشاورت کی۔

ڈویژن تعلیمی ذمہ دار نے مدرسین کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مدرسین کے جملہ مسائل کو حل کرنے کے بارے میں ذمہ داران کی ذہن سازی کی تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر کیا جاسکے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے عزیز و اقارب سمیت رکنِ شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری کے والد اور رکنِ شعبہ تعلیمی امور سیّد انس عطاری کی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔(رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)