”سانحہ
گُل پلازہ“پر اسپیشل ٹرانسمیشن، آج رات 10بجے مدنی چینل پرنشر ہوگی
مسلمانوں کی خیرخواہی کرنا، اُن کے غموں میں
شریک ہونا اور مصیبت کے وقت اُن کا ساتھ
دینا دینِ اسلام کی تعلیمات میں سے ہے اور
یہی تعلیمات عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں دی جاتی
ہے۔
حال ہی میں صدر، کراچی کے مشہور شاپنگ مال ”گُل
پلازہ“ میں خطرناک آگ لگنے کے سبب پوری عمارت گر چکی ہے جس میں کئی لوگ اپنی
جان کی بازی ہار گئے اور کثیر لوگ زخمی ہوئے جبکہ کافی لوگ اب تک لاپتہ ہیں۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت آج 19 جنوری 2026ء کو رات
تقریباً 10:00 بجےمدنی
چینل پر اسپیشل ٹرانسمیشن بنام ”سانحہ گُل پلازہ“Live نشر
کیا جائے گاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان کریں گے۔
ہم ”سانحہ گُل پلازہ“ میں شہید ہوجانے والے مسلمانوں کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک اُن کی بےحساب مغفرت فرمائے اور اس دوران
جن لوگوں کے اموال کو نقصان پہنچا ہے اللہ پاک انہیں اس
کا نعم البدل (اچھا بدلہ) عطا فرمائے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جنوری 2026ء کو بیرونِ
ممالک کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام اسٹیٹ نگران اور
کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف امو رپر
تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭فیضانِ تلاوت کلاس٭رمضان ڈونیشن کے اہداف٭رکنِ
شوریٰ کی آمد٭فیملی اجتماع میں شرکت کرنا٭یوتھ سیشن٭نئے مقامات پر دینی کاموں کا
آغاز٭2026ء کے اہداف۔
پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے ماہانہ 8 دینی
کاموں کی کارکردگی دسمبر 2025ء
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے
ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی ماہِ دسمبر 2025ء میں درج ذیل رہی۔
20 اور 21 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے
فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت فیضانِ
صحابیات حیدرآباد میں 2 دن کا لرننگ سیشن ہوا جس میں صوبائی، ٹاؤن اور تحصیل سطح
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لرننگ سیشن کی ابتدا میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مسائل
اور اُن کے حل پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کی ترقی و مضبوطی کے لئے 2026ء کے
اہداف طے کئے گئے جبکہ عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار نیز اورسیز ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے مختلف نکات پر اسلامی بہنوں کی
رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے بذریعہ آڈیو لنک بیان
کیا جس میں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے
کاموں میں مزید ترقی کے لئے انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ساؤتھ کوریا میں 27 رجب المرجب 1447ھ
بمطابق 17 جنوری 2026ء کی صبح تفسیرِ قراٰن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
سیشن کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک
کی تفسیر بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ کریم کی تعلیمات سے آگاہ کیا اور
انہیں قراٰنِ مجید کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
ماہِ رمضانُ المبارک میں ہر سال پاکستان بھر کے
عاشقانِ رسول کثیر تعداد میں اعتکاف کرتے ہیں جس میں انہیں کثرت کے ساتھ عبادت کرنے، تلاوتِ قراٰن کرنے اور ڈھیروں ڈھیر علم
دین حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔
اسی سلسلے میں عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں
میں ایک ماہ کے اعتکاف کا انعقاد کیا
جارہا ہے جہاںمبلغینِ دعوتِ اسلامی کے ذریعے اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی و شرعی اعتبار
سے تربیت کی جائے گی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ایک ماہ رمضان
اعتکاف کے مقامات درج ذیل ہیں:
فیضانِ مدینہ کراچی:”ختمِ بخاری شریف و ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ“ کا انعقاد
بخاری شریف دینِ اسلام کی اہم کتابوں میں سے ایک ہے جس میں حضور خاتم النبیین
حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین ذکر کئے گئے ہیں اور اس کتاب کے بارے میں کہا
جاتا ہے کہ اَصَحُّ
الکُتُبِ بَعْدَ الْقُرْاٰنْ”قراٰنِ
کریم کے بعد سب سے صحیح کتاب“نیز علمائے کرام کا یہ معمول رہا ہے کہ وہ اس کے
آغاز میں پہلی حدیث اور اختتام پر آخری حدیث پڑھنے کا اہتمام کرتے ہیں۔
اسی عادتِ کریمہ کو باقی رکھتے ہوئے عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج بروز ہفتہ 17 جنوری 2026ء کو
بعد نمازِ عشا رات تقریباً 8:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”ختمِ
بخاری شریف و ہفتہ وار مدنی مذاکرہ“ کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پر شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دنیا بھر کے جامعات المدینہ کے
دورۂ حدیث شریف کے طلبہ و طالبات کو بخاری
شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے۔
واضح رہے جامعۃالمدینہ بوائز کے دورۂ حدیث شریف
میں پڑھنے والے طلبۂ کرام فیضانِ مدینہ کراچی میں شرکت کریں گےجبکہ جامعۃالمدینہ
گرلز کی طالبات اپنے اپنے گھروں سے بذریعہ مدنی چینل ”ختمِ بخاری شریف“ میں
شریک ہوں گی۔
ملائیشیا میں ہونے والے اجتماع معراج میں خلیفۂ
امیر اہلسنت بیان فرمائیں گے
ہیں صَف آرا سب حُور و ملک اور غِلماں خُلد سجاتے ہیں
اِک دھوم ہے عرشِ اعظم پرمِہمان خُدا کے آتے ہیں
معراج مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مناسبت سے دعوتِ اسلامی کی زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 16 جنوری 2026ء بروز جمعۃ
المبارک دنیا بھر کی طرح ملائیشیا (Malaysia) میں بھی ”اجتماع شب معراج“ کا انعقاد
کیا جائیگا۔یہ اجتماع سوراؤالمطمئنہ پنڈن پرڈانا کوالالمپور ملائیشیا میں منعقد
ہوگا جس کا آغاز رات 10:00 بجے تلاوت قرآن و نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا جائے گا۔
اجتماع
میں خصوصی بیان پاکستان سے تشریف لائے ہوئے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے۔
گردو نواح کے تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع
میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے اجتماع معراج میں حاجی عمران
عطاری بیان فرمائیں گے
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 16 جنوری 2026ء بروز
جمعۃ المبارک جوہانسرگ (Johannesburg) ساؤتھ افریقہ میں عظیم الشان ”اجتماع
شب معراج“ کا انعقاد کیا جائےگا۔ اجتماع کا انعقاد 163 7TH AVE MAYFAIR JOHANNESBURG
میں بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگا۔
عظیم
الشان اجتماع میں خصوصی خطاب پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ دعوتِ
اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے۔
قرب و جوار کے تمام عاشقانِ رسول سے اس اجتماع
میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
کراچی:
دعوتِ اسلامی کے بانی اور معروف روحانی شخصیت شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے بھی اپنے مریدین، معتقدین اور دنیا
بھر کے مسلمانوں کو ایک علمی و اصلاحی رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی ہے۔ امیرِ اہلِ
سنت نے نہ صرف اس رسالے کے مطالعے کا ذہن دیا ہے بلکہ پڑھنے اور سننے والوں کے لیے
ایک جامع اور رقت انگیز دعا بھی فرمائی ہے۔
اس
ہفتے کا رسالہ: ”قُوتُ الْقُلُوب سے 59 مدنی پھول (قسط 2)“
امیرِ
اہلِ سنت نے اس بار 16 صفحات پر مشتمل رسالہ ”قُوتُ الْقُلُوب سے 59 مدنی پھول
(قسط 2)“ پڑھنے کا ارشاد فرمایا ہے۔ یہ رسالہ معروف بزرگ حضرت شیخ ابو طالب مکی رحمۃُ اللہِ علیہ کی شہرہ آفاق کتاب ”قوت القلوب“
سے ماخوذ ہے، جس میں روحانیت، اخلاقیات اور باطنی اصلاح کے حوالے سے قیمتی مدنی
پھول جمع کیے گئے ہیں۔
امیرِ
اہلِ سنت کی جانب سے دی گئی خصوصی دعا
علامہ
الیاس قادری صاحب نے اس رسالے کا مطالعہ کرنے والوں کو اپنی مخصوص ”دُعائے عطار“ سے
نوازتے ہوئے فرمایا:
”یا
اللہ پاک! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”قُوتُ الْقُلُوب سے 59 مدنی پھول (قسط 2)“
پڑھے یا سُن لے، اسے نیکیوں بھری زندگی اور ایمان و عافیت والی موت عطا فرما کر
جنّت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین۔“
مطالعے
کی اہمیت
دعوتِ
اسلامی کے ذرائع کے مطابق، امیرِ اہلِ سنت ہر ہفتے ایک رسالے کی ترغیب اس لیے
دلاتے ہیں تاکہ لوگوں میں دینی کتابوں کے مطالعے کا ذوق پیدا ہو اور وہ اپنی اصلاح
کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات سے بھی روشناس ہو سکیں۔
رسالہ
ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ
عاشقانِ
رسول اس رسالے کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے پی ڈی ایف (PDF)
فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ رسالہ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
ٹنڈوالہیار، سندھ میں 114 علمائے کرام و طلبۂ
کرام کی دستار بندی کی جائے گی
ٹنڈوالہیار، سندھ کی
سرزمین میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 جنوری 2026ء کی رات ”دستارِ فضیلت و تقسیمِ اسناد مع شبِ معراج
اجتماع “کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
معلومات کے مطابق یہ
اجتماعِ پاک برکت کالونی گراؤنڈ، ٹنڈو آدم ناکہ، ٹنڈوالہیار، سندھ میں منعقد ہوگا
اور اجتماع کا آغاز بعد نمازِ عشا رات تقریباً 9:00 بجے تلاوتِ قراٰن و نعت شریف
سے کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوگا جبکہ وقتِ مناسب پر درسِ نظامی (عالم کورس) اور حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والوں
کے سَروں پر عمامہ شریف باندھا جائے گا۔
ٹنڈوالہیار ڈسٹرکٹ میں
دعوتِ اسلامی سے درسِ نظامی (عالم
کورس) اور
حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والوں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
|
نمبر شمار |
علمائے کرام (شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز) |
حفظ و ناظرہ (شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان) |
|
01 |
15 |
99 |
|
فارغ التحصیل کی مجموعی
تعداد |
114 |
|
18 جنوری سے نگران شوریٰ حاجی محمدعمران
عطاری افریقی ممالک کے سفر پر روانہ ہونگے
دینی،
تبلیغی و اصلاحی سرگرمیوں کو منظم انداز میں دنیا بھر میں عام کرنے والی تحریک
دعوتِ اسلامی کا نیٹ ورک تقریباً 175 سے زائد ممالک میں موجود ہےجو فلاحِ انسانیت
اور فروغ علم دین کے 100 سے زائد شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔ ان دینی
خدمات کا جائزہ لینے، دعوتِ اسلامی کے تعلیمی اداروں اور مدنی مراکز کا وزٹ کرنے اور ذمہ داران کی تربیت
کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران و اراکین مختلف ممالک کا سفر کرتے رہتے
ہیں۔
تبلیغ
دین کے سلسلے میں 18 جنوری 2026ء سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی افریقی ممالک
کے سفر پر روانہ ہونگے جہاں ذمہ داران، علماء، مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کرنا،
اجتماعات میں بیانات کرنا، ذمہ داران کا مشورہ کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔
تفصیلات
کے مطابق نگرانِ شوریٰ 18 تا 25 جنوری موزمبیق(Mozambique) اور
25 تا 27 ماریشس(Mauritius)
کی
طرف سفر کریں گے۔
اس کے
علاوہ 19 جنوری 2026ء کو نمپولا (Nampula) کی
سینٹرل مسجد میں بعد نماز عشاء سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں
خصوصی بیان نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے۔
Dawateislami