دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ روز جامعۃالمدینہ بوائز G-8 اسلام آباد میں ”غسلِ میت و کفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے بھی شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری نے کورس میں شریک طلبۂ کرام کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا نیز دیگر امور پر طلبۂ کرام کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نمازِ جنازہ دیکھ کر کیا پڑھنا چاہیئے؟٭جنازہ پڑھنے کی فضیلت٭جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ٭دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن کا تعارف۔

بعدازاں طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے کفن دفن کے معاملات میں حصہ لینے کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس میٹنگ میں سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی نے تقرری مکمل کرنے، اپنا شیڈول بنانے اور بھرپور طریقے سے حاضریِ قبرستان کورس کروانے کی ترغیب دلائی جبکہ نگرانِ شعبہ نے بھی بذریعہ انٹرنیٹ مختلف نکات پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 جنوری 2026ء کو اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد اشرف میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت نمازِجنازہ کورس منعقد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں اور قاری دانیال عطاری نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے نمازِجنازہ ادا کرنے کے متعلق بچوں کی رہنمائی کی اور انہیں میت کو کندھا دینے کا درست طریقہ بتایا جبکہ اس کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بھی بیان کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 8 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ بنگلہ دیش کی 3 رکنی مجلس اور نیپال  کے ملک ذمہ داران کے مختلف اوقات میں مدنی مشورے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اِن مدنی مشوروں میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی اور اُن کی تشہیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر ذمہ داران کی رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ مزید بستے کھولنے کے حوالے سے کیا کیا اقدامات کئے جائیں؟٭ غیر فعال بستہ ذمہ داران کو فعال کرنا٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگوانا٭دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد۔

ان مدنی مشوروں کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق نیپال کے مزید 7 شہروں میں روحانی علاج کے بستے شروع کئے جائیں گے جس کے لئے روحانی علاج کورس بھی منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش میں رمضان اعتکا ف کی تیاری سے متعلق تربیت کی گئی اور آئندہ کے اہداف دیئے گئے۔

بعدازاں شعبے کے کاموں میں مزید بہتری و مضبوطی لانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


خیرخواہیِ امت کا جذبہ رکھنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 7 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ USA اور اٹلی کے ملک ذمہ داران کی مختلف اوقات میں الگ الگ میٹنگز ہوئی۔

معلومات کے مطابق اِن میٹنگ میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی اور اُن کی تشہیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر ذمہ داران کی رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ مزید بستے کھولنے کے حوالے سے کیا کیا اقدامات کئے جائیں؟٭ غیر فعال بستہ ذمہ داران کو فعال کرنا٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگوانا٭دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد۔

ان میٹنگز کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق USA میں تعویذات بائی پوسٹ سروس کا جلد آغاز کیا جائے اور روحانی علاج کورس کرواکر مزید نئے بستے لگائے جائیں گے۔

بعدازاں شعبے کے کاموں میں مزید بہتری و مضبوطی لانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امت کی غمخواری کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 6 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ گریس، اسپین اور ساؤدرن افریقہ  کے ملک ذمہ داران کے مختلف اوقات میں الگ الگ مدنی مشورے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی اور اُن کی تشہیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر ذمہ داران کی رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ مزید بستے کھولنے کے حوالے سے کیا کیا اقدامات کئے جائیں؟٭ غیر فعال بستہ ذمہ داران کو فعال کرنا٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگوانا٭دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد۔

بعدازاں شعبے کے کاموں میں مزید بہتری و مضبوطی لانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں 5 اور 6 جنوری 2026ء کو شعبہ قافلہ کے تحت 2 دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں  کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں اور بلوچستان کی طرف 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس 2 دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی سیّد لقمان عطاری، نگرانِ شعبہ قافلہ شہباز عطاری، پاکستان سطح کے 12 ماہ قافلہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ داران نے مختلف موضوعات پر عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی۔

دورانِ اجتماع قافلوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے گئے بالخصوص ماہِ رمضان اعتکاف 2026ء کو کامیاب کرنے کا ذہن دیا گیا۔بعدازاں شرکائے اجتماع مختلف شہروں کی طرف قافلے میں روانہ ہوئے۔(رپورٹ: علی حسن عطاری صوبائی ذمہ دار 12 ماہ قافلہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت فیصل آباد، پنجاب میں سہ ماہی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں فیصل آباد و سرگودھا ڈویژن کے مدرسین، شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور ناظمین نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کے شعبہ تفتیش ذمہ دار سیّد انس علی عطاری نے Modern Educational Psychology (جدید تعلیمی نفسیات) کے موضوع پر اور ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار مولانا محمد عباد رضا عطاری مدنی نے Teachers Master file کے موضوع پر مدرسین و شفٹ تعلیمی ذمہ داران کی رہنمائی کی ۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے مختلف نکات پر حاضرین کی تربیت کی نیز اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش 44 سالوں سے دینِ متین کی خدمت کر رہی ہے جس دوران اس تحریک نے ہزاروں علمائے کرام ، ہزاروں حفاظِ کرام اور لاکھوں ناظرہ خواں طلبہ و طالبات امتِ مسلمہ کو عطا کئے ہیں۔

اس تحریک کا مقصد لوگوں کی اصلاح کرنا، انہیں پنج وقتہ نماز کا پابند بنانا، اُن کے اور اُن کی آنے والی نسلوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنا نیز دنیا بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔

تفصیلی معلومات کے مطابق کل بروز اتوار 11 جنوری 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام”دستارِ فضیلت و تقسیمِ اسناد اجتماع“ہونے جارہا ہے جس کا آغاز بعد نمازِ ظہر تقریباً 2 بجے تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے گا۔

تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مدظلہ العالی طلبۂ کرام کے درمیان خصوصی بیان فرمائیں گے اور اختتام پر مفتیانِ کرام و اساتذۂ کرام کے ہمراہ 2025ء میں درسِ نظامی و تخصصات مکمل کرنے والے طلبۂ کرام کے سروں پر عمامہ شریف کا تاج سجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 2025ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والوں کی مجموعی کارکردگی درج ذیل رہی:

نمبر شمار

درسِ نظامی و تخصصات

حفظِ قراٰن

ناظرہ قراٰنِ کریم

دیگر کورسز

01

5, 313

18, 393

64, 191

9, 018

فارغ التحصیل کی مجموعی تعداد 2025ء

96, 915

اہم نوٹ: عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ظہر کی نماز 01:30 بجے ادا کی جائے گی جبکہ یہ اجتماعِ پاک مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر کیا جائے گا۔


کراچی (ویب ڈیسک) دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کاتبِ وحی، جلیل القدر صحابیِ رسول حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا عرسِ پاک کل 11جنوری 2026 ء بروز اتوار نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، پرانی سبزی منڈی کراچی میں ایک عظیم الشان ”محفلِ نعت" کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شہر بھر سے ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت متوقع ہے۔

پروگرام کا شیڈول اور انتظامات:

اعلامیہ کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز رات 08:15 بجے ہوگا۔ پروگرام کی ترتیب کچھ یوں رکھی گئی ہے:

بیان و منقبت: دعوتِ اسلامی کے مبلغین حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل اور ان کی دینی و ملی خدمات پر جامع بیان کریں گے۔

مدنی چینل کی کوریج: اس روحانی تقریب کو مدنی چینل پر دنیا بھر میں براہِ راست (Live) دکھایا جائے گا تاکہ گھر بیٹھے لوگ بھی مستفید ہو سکیں۔

لنگرِ معاویہ: شرکاء کے لیے تواضع اور لنگر کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

سیرتِ امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ: تاریخِ اسلام کا درخشاں ستارہ

حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ وہ عظیم شخصیت ہیں جن کے بارے میں حضور اکرم ﷺ نے دعا فرمائی تھی کہ: "اے اللہ! اسے ہدایت دینے والا، ہدایت یافتہ بنا اور اس کے ذریعے لوگوں کو ہدایت دے۔" (جامع ترمذی)۔

آپ کی سیرت کے چند مستند پہلو درج ذیل ہیں:

1. جلیل القدر کاتبِ وحی: آپ کو دربارِ رسالت میں کاتبِ وحی ہونے کا بلند مرتبہ حاصل ہوا۔ آپ قرآن کریم کی آیات کو قلمبند کرنے جیسی عظیم خدمت پر مامور رہے، جو آپ کی امانت اور دیانت پر مہرِ تصدیق ہے۔

2. پہلا اسلامی بحری بیڑا: اسلامی تاریخ میں مسلمانوں کو سمندری قوت بنانے کا سہرا آپ ہی کے سر ہے۔ آپ نے پہلا منظم بحری بیڑا تیار کروایا اور رومیوں کے خلاف کامیاب معرکے سر کیے۔

3. دورِ حکومت اور عدل و انصاف: آپ کا دورِ خلافت (41ھ تا 60ھ) فتوحات اور امن و امان کے لحاظ سے سنہرا دور کہلاتا ہے۔ آپ نے اسلامی مملکت کو استحکام بخشا اور انتظامی امور میں ایسے اصلاحات متعارف کروائیں جو آج بھی جدید ریاستوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

4. حلم و بردباری: تاریخِ اسلام میں آپ کی بردباری (Tolerance) ضرب المثل ہے۔ آپ دشمنوں کے ساتھ بھی نرمی اور حکمت سے پیش آتے، جس کی وجہ سے مخالفین بھی آپ کی شخصیت کے گرویدہ ہو جاتے تھے۔


اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) کا ایک ذیلی شعبہ ”شعبہ ہفتہ وار رسالہ“ بھی ہے جو علمی و تحقیقی انداز میں اور خوب محنت و لگن سے ہفتہ وار رسائل تیار کرتا ہے جسے ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔

اسی شعبے نے اپنی محنت و کوشش سےقرآن پاک کی تفسیر کی کتاب ”تفسیر نور العرفان“ سے چند مدنی پھول اخذ کرکے ایک رسالہ بنام تفسیر نورُ العرفان سے 77 مدنی پھول(قسط 09) تیار کیا ہے۔شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقانِ رسول کو رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ تفسیر نورُ العرفان سے 77 مدنی پھول(قسط 09) پڑھ یا سُن لے اُسےقرآن کریم کی خوب تلاوت کی توفیق عطا فرما اور ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتَم ِالنَّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


لوگوں کو طہارت کے مسائل سکھانے اور انہیں شرعی اعتبار سے اُن کی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 2 تا  4 جنوری 2026ء کو 3 دن کا رہائشی ”طہارت کورس“ منعقد ہوا جس میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان سے ٹیچرز، پرنسپلز، پروفیسرز، ادارہ مالکان و ذمہ داران نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق 3 دن کے اس کورس میں شرکا کو مختلف شرعی مسائل بتائے و سکھائے گئے جن میں وضو، غسل، تیمم، نجاستوں کا بیان، مسافر کی نماز اور دیگر اہم چیزیں شامل تھیں۔

کورس کے دوران جن ذمہ داران نے شرکا کی تربیت کی اُن کے نام یہ ہیں:رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری، نگرانِ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، نگرانِ پروفیشنلز فورم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان جاوید عطاری اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملتان ڈویژن ذمہ دار مولانا حسیب الرحمٰن عطاری مدنی ۔

اس موقع پر دیگر ذمہ داران کے علاوہ معلم محمد مدثر عطاری، صوبائی ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، نگرانِ شعبہ اوراقِ مقدسہ، ڈویژن ذمہ دار شعبہ اوراقِ مقدسہ ملتان، ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز ملتان اور ڈویژن ذمہ دار شعبہ دارالمدینہ ملتان موجود تھے۔(رپورٹ: مولانا حافظ حسیب الرحمٰن عطاری مدنی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)