دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس ہیڈ آفس، فیصل آباد میں ذمہ دار اسلامی بھائی کی والدہ مرحومہ کے  ایصالِ ثواب کے سلسلے میں 25 جنوری 2025ء کو ”فاتحہ خوانی اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں آفس کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا محمد جنید عطاری مدنی نے مرحومہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کے مرحومین کے لئے دعا کروائی۔بعدازاں صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)