4 فروری  2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں بہاولپور ڈویژن مشاورت و ذمہ داران کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے سالانہ بجٹ ،12دینی کام ،1ماہ اعتکاف کے اہداف دیئے نیزشب برأت میں ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ :احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 3 اور 4 فروری 2024 ء کو حیدرآباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 12 ماہ کے 150عاشقان رسول کی 2 دن کی نشست ہوئی جس میں نگران سندھ و رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے عاشقان رسول کی تربیت فرمائی۔

٭دوسری جانب نگران شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار حاجی مشکور عطاری اور12 ماہ مدنی قافلے کے پاکستان ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیو کی اعتکاف کی تیاری ، اعتکاف سافٹ ویئر ڈیٹا انٹری ، ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے اور شیڈول کیسے بناتے ہیں کے موضوعات پر تربیت کی۔

معلومات کے مطابق نشست میں شامل یہ اسلامی بھائی سندھ کے چھ مقامات ( بدین ،میرپورخاص ، حیدرآباد ، اوباڑ و، لاڑکانہ ، نوابشاہ)جہاں ایک ماہ کا اعتکاف ہو گا پر اعتکاف کی تیاری کے لئے مدنی قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے پھر وہاں حلقہ نگران بن کر اعتکاف چلائے گے۔(رپورٹ: علی حسن عطاری شعبہ 12 ماہ صوبہ سندھ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


7 فروری 2024ء  کو مظفرآباد میں قائم نوبل فاؤنڈیشن برائے معذور افراد کے دفتر میں صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری نے ڈویژن ذمہ دار سلیمان اصغر عطاری اور شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ کے اعظم عطاری نے N.G.O کے معزور سرپرست اعلی سید احسان گیلانی سے ملاقات کی ۔

ان کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کاتعارف و مقاصد کی آگاہی دی نیز اس کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا ۔

ساتھ ہی شخصیات کو مدرسۃ المدینہ برائے نابینا کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر سیّد احسان گیلانی نے اچھی نیت کا اظہار کا اور دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے شعبہ اسپیشل پرسنز کی جانب سے نیشنل اسپیشل پرسنز اسکول مظفر آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اسپیشل بچوں کے درمیان ”وقت کی قدر اور معراج محمد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مقاصد“ کے موضوع پر صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری نے بیان کیا جبکہ ڈویژن ذمہ دار سلیمان عطاری اور اعظم عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی ۔

٭بعدازاں ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں ا سکول پرنسپل و اساتذہ سے ملاقات کی ۔ صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کی اصلاح اُمت کے لئے کی جانے والی کوششِ اور ان کی اہمیت کے بارے میں حاضرین کو بتایا نیز نابینا افراد کے لئے قائم کردہ مدرسۃ المدینہ دعوت اسلامی کے بارے میں معلومات دیں اور اس کاوزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر اسکول پرنسپل اور اساتذہ سمیت دیگر افراد نے ساتھ ملکر وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پریشان حال  مسلمانوں کی خیرخواہی کا جذبہ لئے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبے کے لاہور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے دکھیاری امت کی خیرخواہی کرنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح پر قراٰنِ کریم کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز لاہور ڈویژن کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا ۔

معلومات کے مطابق یہ مدنی مشورہ صوبۂ پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین سے مختلف امور پر گفتگو کی اور انہیں دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ناظمین نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں اور ڈونیشن بھی جمع کروائے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام طارق روڈ کراچی کے P.E.C.H.S (پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی) میں موجود عاشقانِ رسول کی عظیم دینی درس گاہ دارالعلوم حنفیہ غوثیہ میں 4 دن پر مشتمل” احکامِ مسجد کورس اور شرائطِ امامت کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق کورس کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے بیان کے دوران مسجد، عمارتِ مسجد، چندہ اور وقف کے بنیادی وضروری احکام سمجھاتے ہوئے شرعی احکامات کی تربیت کرکے نمازیوں کو ان احکام پر عمل کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے جو کام مساجد میں کرنا شرعاً منع ہے اُن سے لوگوں کو بچانے، شریعتِ مطہرہ کے مطابق مساجد میں عبادات اور معاملات کی بجاآوری کرنے کا ذہن دیا۔

کورس کی اختتامی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ”امام کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی اور انہیں امام کے اوصاف بتائے۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے تجوید و قرأت و حفظِ قرآن اور عالم کورس کرنے والے طلبہ کرام کو اچھی عادات و اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی تاکہ طلبۂ کرام بحیثیت امام معاشرے کا کامیاب فرد بن کر دینِ متین کی خدمت کرسکیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو صدقات کے بارے میں شرعی احکام بتانے کے لئے خلیفۂ امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ القدسیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”امیرِ اہلِ سنت سے صَدَقات کے بار ےمیں 25 سوال جواب“پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشینِ امیرِ اہلسنت

یا رب المصطفیٰ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیرِ اہلِ سنت سے صَدَقات کے بار ےمیں 25 سوال جواب“پڑھ یا سُن لےاُسے اُس کے حلال رزق میں بَرَکت عطا فرما اوراُسے راہِ خُدا میں صَدَقہ و خیرات کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


دکھیاری اُمّت کی خیر خواہی کے لئے   دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آرایف کی ایک اور کاوش فلسطین میں راشن و اشیائے خوردونوش کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اب طبی سہولیات دینے کے لئے بھی کوشاں ۔

اس سلسلے میں یوکے کے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ایک اور اِقْدام کیا گیا ۔ فلسطین کے لوگوں کو ہنگامی طبی امداد کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 2 ایمبولینسز عطیہ کردی گئیں جو کہ فلسطین روانہ کی جائیں گی۔

معلومات کے مطابق یہ دو مکمل لیس ایمبولینسیس بائے روڈ یوکے سے یورپ پھر وہاں سے ترکی اور ترکی ریڈ کریکشن کے ذریعے سےغزہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ان ایمبولینس میں لائف سیونگ چیزیں ،آکسیجن ماکس، آکسیجن بوتل،اے سی، مریضوں کے لئے اسٹیکچر اور بیٹھنے کی سہولت نیز میڈیکل ٹریٹ کا سامان موجود ہے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت 5 فروی 2024ء کو مظفر آباد میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری ، ڈویژن ذمہ دار سلیمان عطاری اور اعظم عطاری نے نابینا بچوں اور ان کے سرپرست سے ملاقات کی۔

صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے نابینا بچوں کو مدرسۃ المدینہ برائے نابینا میر پور کشمیر کے داخلے اور مدنی قافلے میں سفر کی دعوت دی نیز فیضان نماز کورس برائے نابینا کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ رمضان میں ایک ماہ اور دس دن کا اعتکاف کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر نابینا بچوں اور ان کے سرپرست نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


مؤرخہ 03 فروری 2024 ء کو مؤمن آباد اورنگی سیکٹر F/4 کراچی میں ایک اسلامی بھائی کے گھر ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی حافظ محمد ذوالفقار عطاری نے بیان کیا جس میں شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز 12 دینی کام کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد نعیم عطاری ،کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری مدنی )


5،4،3 فروری 2024ء  رینالہ خورد میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن ساہیوال ، ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے محمد عامر عطاری شعبہ روحانی علاج نے تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے سلسلے میں اہم امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں سمجھائیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)