تابعین کےاَقوال و احوال اورزُہدوتقویٰ کے بیان پر مشتمل

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء

ترجمہ بنام

اللہ والوں کی باتیں ( جلد3)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر خیال رکھا گیا ہے :

٭ ترجمہ کے لئے دارُالکتب العلمیۃ ( بیروت، لبنان ) کا نسخہ ( مطبوعہ۱۴۱۸ھ / ۱۹۹۷ء ) استعمال کیا گیا ہے ۔٭ چونکہ ہمارے پاس اس کتاب کاایک ہی نسخہ ہے اوراس کے عربی متن میں بہت جگہ غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مگر دیگر کتب سے تلاش کرکے حتی الامکان دُرُستی کی کوشش کی گئی ہے ۔ تاہم پھر بھی آپ غلطی پائیں تو تحریری طور پرمجلس کو مطلع فرمائیں ۔ ٭ سلیس اوربامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائی بھی اچھی طرح سمجھ سکیں ۔٭ آیات ِ مبارکہ کا ترجمہ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قراٰن کنزالایمان سے لیا گیا ہے ۔٭ آیاتِ مبارکہ کے حوالے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور حتی الْمَقْدُوراحادیث ِطیبہ اور اَقوالِ صحابہ وتابعین وغیرہ کی تخریج بھی کی گئی ہے ۔٭ بعض مقامات پر مفید حواشی اور اَکابرینِ اَہلسنّت کی تحقیق کودرج کردیا ہے ۔٭ صحابۂ کرام، راویوں رِضْوَانُ اللہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اورشہروں کے ناموں پراِعراب کااِہتمام کیا گیا ہے ۔٭ کئی مقامات پرمشکل اَلفاظ کے معانی ہِلالین ( brackets ) میں لکھ دیئے گئے ہیں ۔٭ تلفظ کی دُرُستی کے لئے مشکل وغیرمعروف اَلفاظ پر اِعراب کااِلتزام کیا گیا ہے ۔٭ موقع کی مناسبت سے جگہ بہ جگہ عنوانات قائم کئے گئے ہیں ۔٭ علاماتِ ترقیم ( رُموزِاَوقاف ) کابھی بھرپورخیال رکھا گیاہے ۔

584صفحات پر مشتمل یہ کتاب2015ء سے لیکر اب تک2 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً7ہزار سے زائد چھپ چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکستان، پشاور زون میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحِ اعمال کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے ور دوسروں کو ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔ مزید مدنی مشورے میں مختلف نکات سمجھائے گئے اور اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن لاہور، زون و کابینہ حافظ آباد میں حافظ آ باد زون نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ہر شعبہ کی زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن نے مشاورت کو نیو تقرریوں کے اہداف دئیے۔ ہاتھوں ہاتھ 2 کابینہ سے 6 ذمہ داراسلامی بہنوں کا ڈویژن اور علاقہ سطح پر تقرر ہوا ۔ نیو کوس فیضان زکوة کے نکات سمجھائے گئے۔2اسلامی بہنوں نے کورس فیضان زکوة کیلئے ٹیسٹ دینےکیلئے کوائف بھی پیش کئے۔ایک اسلامی بہن نے کابینہ حافظ آباد کے محلہ مغل پورہ میں شارٹ کورس کروانے کی پیشکش بھی کی۔ ہر ذمہ دراسلامی بہن نے اپنے شعبے پہ کلام کیا اور اہداف دئیے۔

اسلامی بہنوں کے شعبے ”اصلاحِ اعمال“ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں بذریعہ اسکائپ  اصلاح اعمال ماہانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رسالہ نیک کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا گیا۔اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام افریقہ ریجن کے ملک کینیامیں ماہ جولائی 2020 میں ڈیلی کلاسز ”صراط الجنان کی تفسیر القرآن“  کا آغازکیا گیا جو فروری 2021 میں بھی جاری ہے اس 15منٹ کی کلاس کو اسلامی بہنیں بہت شوق سےجوائن کرتی ہیں ۔

اس کلاس میں 3اٰیات کی تلاوت اور تفسیر سننے کی سعادت ملتی ہے اور مبلغہ دعوت اسلامی وقتاً فوقتاً دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی بھی تر غیب دلا تی رہتی ہیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 فروری 2021ء کو پنجاب گروپ آف کالج صادق آباد میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے پروفیسرز، پرنسپل اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 فروری 2021ء کو جنوبی پنجاب صادق آباد میں تربیتی سیشن ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گجرات میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انجئینرز، ڈاکٹرز، آئی ٹی پروفیشنلز ، P.H.D اور فنانس کے شعبہ سے وابستہ افسران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتیں دینی کاموں میں خرچ کرنے ، دینی کاموں عملی طور پر شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منڈی بہاؤ الدین میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا بار کے صدر، میڈیا انڈسٹری، کنسٹرکشن انڈسٹری، ٹیچرز ایسوسی ایشن، انجئینرز، ڈاکٹرز، آئی ٹی پروفیشنلز ، P.H.D اور فنانس کے شعبہ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے ، دینی کاموں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سپیریئر کالج منڈی بہاؤالدین میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور انتظامیہ سمیت کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے خصوصی بیان فرمایا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے دینی تعلیم حاصل کرنے اور کالج میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں اسی مقام پر بین الاقوامی اسٹوڈنٹس کے درمیان بھی ٹریننگ سیشن ہواجس میں حاجی سید فضیل رضا عطاری نے مدنی پھول بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے نگران برمنگھم  ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ جامعۃ الفردوس حاصلپور پنجاب پہنچے جہاں انہوں نے طلبائے کرام اور جامعہ کے ناظم مفتی بشیر احمد فردوسی صاحب سے ملاقات کی۔سید فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ جہلم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج چکوال زون کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس روحانی علاج مولانا محمد انور عطاری نےشرکا کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیااور شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: رپوٹ:مشرف علی عطاری، ریجن ذمہ دار اسلام آباد ریجن )