14فروری 2021ء کو حافظ آباد کابینہ ڈویژن
شرقی کی مارکیٹ میں لگے مقدس اوراق کے باکسز خالی کرنے کا سلسلہ ہوا۔
شعبے کے زون ذمہ دار محمد عمران عطاری محافظ
اوراق مقدسہ کے ذمہ دار اور مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ باکسز خالی کیا اور
اسلامی بھائیوں کو مقدس اوراق کا ادب کرنے کا ذہن دیا۔ زون ذمہ دار محمد عمران
عطاری تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیااور نئے باکسز تیار کروائے۔ (رپورٹ: محمد عمران عطاری، زون ذمہ دار محمد
عمران عطاری)
نگرانِ مجلس فلک شیر عطاری کا مدرسۃ المدینہ میر پور
کشمیر پلاک چکسواری کادورہ
13 فروری 2021ء کو نگران مجلس مدرسۃ المدینہ
رہائشی فلک شیر عطاری نے میر پور کشمیر پلاک چکسواری میں قائم مدرسۃ المدینہ کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے ناظمین اور مدرسین سے ملاقات کی۔
فلک شیر عطاری نےشرکا کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں 2021ء میں
تعلیمی نظام کو ممتاز بنانے کا ہدف دیا۔ (رپورٹ: فلک شیر عطاری، نگران مجلس رہائشی مدارس)
15 فروری 2021ء کو جامعۃ المدینہ فیضان بہار
مدینہ اورنگی ٹاؤن کراچی میں شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا
جس میں جامعۃ المدینہ ناظم مولانا شکیل
اکبر عطاری مدنی، اساتذۂ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔
رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کو میت کو غسل دینے،
کفن کاٹنےاور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ
ساتھ شعبے سے متعلقہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس شعبہ کفن دفن)
فیضان مدینہ فیصل آ باد میں کورسز کے ذمہ داران کے
درمیان ٹریننگ سیشن کا سلسلہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام
14 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آ باد میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا
جس میں ریجن فیصل آباد ذمہ دار، پاکستان تفتیش ذمہ دار، زون مدنی کورسز و اعتکاف
ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن فیصل آباد ذمہ دار سعیداحمدعطاری نے مدنی
کورسز کے حوالے سے مشاورت کی جبکہ مدنی مشورے میں ایپلیکیشن کی ٹریننگ کا سلسلہ
ہوا۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری،
رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف)
دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 15
فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
معاون نگران مجلس فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد مزمل
عطاری نے رسید بکس کی واپسی، ای رسید کا
نفاذ، گوشوارہ کی بریفنگ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نظام کو اسلامی بہنوں میں نافذکرنے کے حوالے
سے گفتگو کی۔ (رپورٹ: آصف عطاری، معاون
نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر
اہتمام 12 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں فیصل آباد کے زون ذمہ دار، اراکین کابینہ، ڈویژن اور مارکیٹ ذمہ داران نے شرکت
کی۔
شعبہ رابطہ برائے تاجران فیصل آباد کے ریجن ذمہ
دار حاجی غلام الیاس عطاری نے شیڈول، کارکردگی، نیٹ ورک کو مضبوط کرنے، اور تاجران
میں دینی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔حاجی غلام الیاس عطاری نے شرکا کو دعوت
اسلامی کے شعبے کو روزانہ 2 گھنٹے دینے اور مارکیٹوں میں اولاً 3 دینی کاموں کو
شروع کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد
کاشف عطاری، آفس ذمہ دار ریجن فیصل آباد)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی کی برانچ اشاعت الاسلام ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ ذمہ داران
نے شرکت کی۔
نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا مدثر
عطاری مدنی نے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں
حاضری کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے دینی کاموں میں مضبوطی لانے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے
زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور زون کی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں برانچ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مدثر
عطاری مدنی، ملتان ریجن ذمہ دار غلام عباس عطاری مدنی اور رکن مجلس علی حسن عطاری
مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماع میں تمام اسٹاف کی شرکت کو یقینی بنانے، تنظیمی ذمہ
داری لینےاور فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کے معاملات کو محتاط انداز میں حل کرنے
کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مجلس مدنی قافلہ کی جانب سے مدنی مرکز فیضان مدینہ
گلشن اقبال ٹاؤن خانپور، پنجاب ملتان ریجن میں 12، 13، 14 فروری 2021 بروز جمعہ،
ہفتہ، اتوار امیر مدنی قافلہ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن شوری حاجی امین
قافلہ عطاری، نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی
مشکور عطاری ، نگران مجلس 12 ماہ مدنی قافلہ عبد الرحیم عطاری اور نگران مجلس
دارالسنہ شاکر عطاری و نگران سِمت مجلس ساجد عطاری نے شرکا کی مختلف مدنی حلقوں میں بیانات فرمائے۔
کورس میں پورے پاکستان کے شعبہ مدنی قافلہ ریجن اور زون ذمہ داران، مجلس دارالسنہ، کارکردگی ذمہ داران، سمت مجلس سمیت مجلس 12 ماہ مدنی قافلے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
کورس میں بیان کئے گئے چند مدنی پھول آپ بھی ملاحظہ کیجئے:
• مدنی قافلہ ذمہ دار وہی ہوگا جو اس علاقے کا
سب سے Best امیر قافلہ ہوگا۔
• علاقائی دورہ شعبہ مدنی قافلہ کا ایک اہم ترین
کام ہے بلکہ پورا ایک ذیلی شعبہ ہے۔
• کارکردگی صرف منگل والے دن بنائیں گے۔
• مدنی قافلہ ان کاموں میں سے ہے جسے امیر
اہلسنت Like کرتے ہیں۔
• دنیا میں جہاں چلے جائیں جہاں باطل نے سر اٹھایا
"مدنی قافلے بھیجو" کی صدائیں وہاں سے آنے لگیں۔
• مدنی قافلے کی روانگی دار السنہ سے ہی ہوں، اس
کو یقینی بنایا جائے۔
• قافلے کہاں بھیجے جائیں اس کے لئے "سمت ایپلیکیشن"
ہی سے سمت دی جائے۔ جس میں Already ڈیٹا موجودہے۔ سمت پرنٹ
کرتے ہی جہاں مدنی قافلہ بھیجنا ہے وہاں کے ذمہ دار کو Sms
موصول ہوجائے گا۔
اس دوران مدنی قافلہ کیا ہے؟، امیر قافلہ کو کیسا
ہونا چاہئے؟، ایک مدنی قافلہ ذمہ دار کن خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے؟، انفرادی
کوشش کیسے کریں؟ علاقائی دورے کو مضبوط کیسے بنایا جائے؟ وغیرہ کے موضوعات پر بھی
بیانات کئے گئے۔
کورس
میں مدنی قافلہ ذمہ داران نے رکن شوری حاجی
امین قافلہ اور نگران شعبہ حاجی مشکور عطاری سے سوالات
بھی کئے جن کے انہوں نے احسن انداز
میں جوابات دیئے، اور آخر میں سمت مجلس کے سافٹ ویئر کے حوالے سے بھی Briefings دی گئیں۔ (رپورٹ:
محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں سکھر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن
تا علاقہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی
بہنوں سمیت شارٹ کورسز کروانے والی مدرسات نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور
فی علاقہ دو مدرِسہ تیار کرنے کا ہدف دیا نیز نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحایف بھی دئیے۔
حیدر
آباد ریجن کشمور زون میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن
کشمور زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن
تا علاقہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت شارٹ کورسز کروانے والی مدرسات نے
شرکت کی۔
پاکستان سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور
تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
جنوبی لاہور کی سبز ز ار ڈویژن میں قائم سید گیلانی گرلزہاسٹل میں تربیتی سیشن کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں جنوبی لاہور کی سبز
ز ار ڈویژن میں قائم سید گیلانی گرلزہاسٹل میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ” میری منزل میرا
راستہ“ کے عنوان پربیان کیا اور
تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami