دعوتِ اسلامی کے  شعبہ کفن دفن کے تحت شہباز کالونی ٹاؤن، ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار کی جامع مسجد اللہ والی میں 14 جنوری 2026ء کو ایک نہایت اہم و مفید ٹریننگ سیشن ہوا جس میں زندگی کے اہم مرحلے ”وفات کے بعد کے شرعی احکام“ سکھائے گئے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً کفن دفن کے متعلق شرعی احکام بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو کفن کاٹنے / پہنانے اور غسلِ میت دینے کا پریکٹیکل کرکے بتایا نیز دیگر امور پر بھی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نزع (جان کنی) کے وقت کے شرعی و اخلاقی آداب ٭ غسلِ میت کا عملی طریقہ ٭ اہم شرعی مسائل اور سوالات و جوابات۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر ٹیچر حضرات، تاجران اور قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)