مجلس مدنی قافلہ کی جانب سے مدنی مرکز فیضان مدینہ گلشن اقبال ٹاؤن خانپور، پنجاب ملتان ریجن میں 12، 13، 14 فروری 2021 بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار امیر مدنی قافلہ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن شوری حاجی امین قافلہ عطاری،  نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری ، نگران مجلس 12 ماہ مدنی قافلہ عبد الرحیم عطاری اور نگران مجلس دارالسنہ شاکر عطاری و نگران سِمت مجلس ساجد عطاری نے شرکا کی مختلف مدنی حلقوں میں بیانات فرمائے۔

کورس میں پورے پاکستان کے شعبہ مدنی قافلہ ریجن اور زون ذمہ داران، مجلس دارالسنہ، کارکردگی ذمہ داران، سمت مجلس سمیت مجلس 12 ماہ مدنی قافلے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

کورس میں بیان کئے گئے چند مدنی پھول آپ بھی ملاحظہ کیجئے:

• مدنی قافلہ ذمہ دار وہی ہوگا جو اس علاقے کا سب سے Best امیر قافلہ ہوگا۔

• علاقائی دورہ شعبہ مدنی قافلہ کا ایک اہم ترین کام ہے بلکہ پورا ایک ذیلی شعبہ ہے۔

• کارکردگی صرف منگل والے دن بنائیں گے۔

• مدنی قافلہ ان کاموں میں سے ہے جسے امیر اہلسنت Like کرتے ہیں۔

• دنیا میں جہاں چلے جائیں جہاں باطل نے سر اٹھایا "مدنی قافلے بھیجو" کی صدائیں وہاں سے آنے لگیں۔

• مدنی قافلے کی روانگی دار السنہ سے ہی ہوں، اس کو یقینی بنایا جائے۔

• قافلے کہاں بھیجے جائیں اس کے لئے "سمت ایپلیکیشن" ہی سے سمت دی جائے۔ جس میں Already ڈیٹا موجودہے۔ سمت پرنٹ کرتے ہی جہاں مدنی قافلہ بھیجنا ہے وہاں کے ذمہ دار کو Sms موصول ہوجائے گا۔

اس دوران مدنی قافلہ کیا ہے؟، امیر قافلہ کو کیسا ہونا چاہئے؟، ایک مدنی قافلہ ذمہ دار کن خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے؟، انفرادی کوشش کیسے کریں؟ علاقائی دورے کو مضبوط کیسے بنایا جائے؟ وغیرہ کے موضوعات پر بھی بیانات کئے گئے۔

کورس میں مدنی قافلہ ذمہ داران نے رکن شوری حاجی امین قافلہ اور نگران شعبہ حاجی مشکور عطاری سے سوالات بھی کئے جن کے انہوں نے احسن انداز میں جوابات دیئے، اور آخر میں سمت مجلس کے سافٹ ویئر کے حوالے سے بھی Briefings دی گئیں۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)