ملتان، پنجاب کے علاقے بوسن ٹاؤن، ڈیہڑ چوک میں واقع جامع مسجد العطار میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری 2026ء کو  ”نمازِ جنازہ کورس“ ہوا جس میں نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ کورس نگرانِ ٹاؤن مولانا محمد انور عطاری مدنی نے کروایا جس میں شعبے کے ذمہ داران، دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران ، مقامی اسلامی بھائی اور پروفیشنل اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے دوران حاضرین کو نمازِ جنازہ سے متعلق نہایت اہم و بنیادی شرعی مسائل سکھائے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نمازِ جنازہ کا شرعی حکم٭نمازِ جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں٭نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سب سے پہلے کس کا جنازہ پڑھایا؟٭جنازے کو کندھا دینے کا ثواب اور طریقہ٭عورتوں کا جنازے کے ساتھ جانے کا شرعی حکم٭نمازِ جنازہ کے ارکان اور سنتیں٭نمازِ جنازہ میں پائی جانے والی عام غلطیوں کی نشاندہی۔

کورس کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا جبکہ ٹاؤن نگران مولانا محمد انور عطاری مدنی نے دعا کروائی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے کورس سے متعلق اپنے تأثرات بھی دیتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)