14 رجب المرجب, 1446 ہجری
ملتان میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں اور دیگر ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Tue, 15 Jun , 2021
3 years ago
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت ملتان میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں اراکینِ ریجن، پاکستان شعبہ ذمہ دار ، نگران مجلس سیکورٹی محمد عادل
عطاری اور شعبہ H.Rکے ذمہ
دار محمد ارشد عطاری نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے کو بہتر سے بہترین بنانے پر گفتگو کی
اور تمام ریجن میں عارضی دارالسنہ بنانے کے حوالے سے مقامات کے بارے میں معلومات
لی۔رکن شوریٰ نے شعبہ معاونت برائےاسلامی بہنیں کےتحت H.Rکے نظام کو
بہتر بنانے اور شعبہ دار السنہ ناظم الاموراور بواب کے اجارے کے حوالے سے بھی بات
چیت کی۔مدنی مشورےمیں ذمہ داران کو اپنے اراکین زون اور اراکین کابینہ سے رابطہ
مضبوط کرنے پر توجہ بھی دلائی گئی۔