شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت تلہ گنگ، پنجاب کی جامع مسجد نور میں اہلِ علاقہ کے عاشقانِ رسول کےلئے ”تہجد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ قاری بنارس عطاری نے تہجد کی نماز پڑھائی اور رقت انگیز دعا کروائی جبکہ تمام اسلامی بھائیوں نے قراٰنِ کریم کی تلاوت بھی کی۔

اس کے علاوہ اذانِ فجر کے بعد علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانے کا سلسلہ ہوا نیز نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد شعبے کے راولپنڈی ڈویژن ذمہ دار حافظ صائم عطاری نے بیان کیا ۔

دورانِ بیان ڈویژن ذمہ دار نے شعبان المعظم میں نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ لگایا گیا اور تمام اسلامی بھائیوں نے اشراق و چاشت کے نوافل پر اجتماع کا اختتام کیا۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)