دعوتِ اسلامی کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان زون میں اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشوره
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل
خان زون میں نگران اسلامی بہن نے ماہانہ
زون سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشوره لیاجس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
زون نگران اسلامی بہن نے ماہِ رمضان کے نکات سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کی
ترغیب دلائی جبکہ ادارتی شعبہ جات میں سے
جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی ناظمات نے بھی اپنے شعبے پر کلام کیا۔
مفتی عمر
خلجی قادری صاحب کو ترجمۃ القرآن کنزالایمان اور تفسیر
نورالعرفان کا سندھی زبان میں ترجمہ کرنے
پر مبارکباد
دعوتِ
اسلامی کے شعبے مجلس رابطہ بالعلما کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد نوید مدنی صاحب اور نگران ریجن حیدرآباد قاری ایاز عطاری صاحب
نے متعدد ذمہ داران کے ہمراہ دارالعلوم رکن الاسلام کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی
عمر خلجی قادری صاحب اور مہتمم دارالعلوم
رکن الاسلام حضرت مولانا مفتی صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری نقشبندی
صاحب سے ملاقات کی۔
شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عمر خلجی قادری صاحب کو ترجمۃ القرآن کنزالایمان اور تفسیر نورالعرفان کا سندھی زبان میں ترجمہ کرنے پر کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت بھی پیش کی ۔
شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، جڑانوالہ زون کی
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کی رکن
ریجن، زون تا علاقہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن ریجن اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاکی
تربیت فرمائی، اپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھائے، مبلغۂ محفل نعت کا فارم سمجھایا اور
ہر ماہ فل کرنے کی نیتیں کروائی نیزماہانہ
ڈویژن مدنی حلقہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور شعبہ کے دینی کاموں کو مزید بہتر
بنانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس اصلاح اعمال کے تحت ڈویژن مغل پورہ میں مجلس اصلاحِ اعمال کا ماہانہ مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں تقریبا40
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کثرتِ عبادت کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیاجس میں خوفِ خدااور درست طریقہ سےنماز پڑھنے کی ترغیب دلاتے
ہوئے نماز کی شرائط بھی سکھائی نیز گناہوں سے بچنے کا ذہن دیاجبکہ نیک اعمال کی اہمیت بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال پر عمل کر کے ہرماہ جمع کروانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن نگران، اراکین ریجن اور زون
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے’’اولاد کی تربیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاکی تربیت
فرماتے ہوئےسالانہ ڈونیشن کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور اس سال ڈونیشن کو بڑھانے
کے لیے نکات فراہم کئے جبکہ زون نگران اسلامی
بہن کو مدرسہ المدینہ بالغات کے تحت ہونے والے مدنی قاعدہ کورس اور شارٹ کورسز کے
تحت فیضان زکوٰة کورس میں شریک اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اور رجب المرجب میں جامعۃ المدینہ للبنات کا جدول بنا کر طالبات کو ڈونیشنز بڑھانے
کا ذہن دینے کاہدف دیا نیز شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کو
بڑھانے کا ہدف اور ہفتہ وار رسالہ کی کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر شرکا کی حوصلہ افزائی بھی کی اورزون نگران اسلامی بہن کو کابینہ سطح کی تقرریاں مکمل کرنے
کا ہدف بھی دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ گوجرنوالہ
میں گوجرانوالہ زون کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گوجرنوالہ فیضان مدینہ
میں گوجرانوالہ زون کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت اور کابینہ
نگران اسلامی بہنوں نے شرکا کی کارکردگیوں کا جائز ہ لیا اور آئند
ہ ماہ کارکردگی بہتر بنانے کاذہن دیا ۔ تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف طے کرتے ہوئے نگران اسلامی بہن نےکارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے
کا ذہن بھی دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن کے 1473 ذیلی حلقوں میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا منعقد ہوئے جن میں
کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور ساتھ نئی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
شعبہ روحانی علاج کے تحت ملتان ریجن میں لگنے
والے روحانی علاج کے بستوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ
دنوں ملتان ریجن کی شعبہ روحانی علاج
ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان میں لگنے
والے روحانی علاج کے بستوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ دارالسنہ میں منعقد کیا۔
مدنی مشورے میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت
کے اہم نکات دیتے ہوئے ظاہر و باطن کی اصلاح کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز روحانی علاج کے بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی
بہترین انداز میں غم خواری کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی
حلقہ بینکر کالونی میں علاقائی دورے کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان نگران اسلامی
بہن نے گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ
کے ذیلی حلقہ بینکر کالونی کے علاقائی دورے میں شرکت کی ،نیز نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر مقامی اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے انہیں دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز راولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا ملتان ریجن نگران ، ڈی جی خان زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے
ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔
مدنی
مشورے میں ملتان ریجن نگران ، ڈی جی خان زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی تقرری نیز نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے نکات
بتائے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پاک
شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے لاڑکانہ
میں مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن تا
علاقہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں
اورشارٹ کورسز کروانے والی مدرسات نےشرکت کی۔
پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدارس میں کورسز
کرنے کے حوالے سے نکات دئیے اور مدارس المدینہ للبنات میں کورسز منعقد
کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے فی
علاقہ دو مدرسوں میں
کورس کرنے کا ہدف لیا نیز دینی کاموں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں میں تحائف اور تبرکات تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ
گرلز کے زیرِ اہتمام یکم فروری 2021 ء کو نیوکراچی
میں نئے جامعۃالمدینہ فیضان عمر بن خطّاب کا افتتاح ہوا اس موقع پر فیضان علم کورس کے سلسلے میں تعارفی
اجتماع منعقد کیا گیاجس میں نیو کراچی کی شخصیات نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں علم دین کی اہمیت پر بیان کیا گیا
نیز کورس فیضان علم کے مضامین تجوید ،فقہ،
و اسلام کی بنیادی عقائد کا تعارف و ان کی اہمیت بیان کی اورداخلوں کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami