دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 16فروری 2021ء کو مدنی مشورہ ہواجس میں فرانس، جرمنی، سپین، بیلجیم، اٹلی، آسٹریا، اسکاٹ لینڈ، ڈنمارک، یونان، پرتگال، بریڈفورڈ، برمنگھم، مانچسٹر اور لندن کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور مجلس دارالسنہ کے ذمہ دار محمد شاکر عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ لنک شرکا کی تربیت کی۔ مدنی مشورے میں مدنی قافلوں کو مضبوط کرنے، مدنی قافلہ ذمہ داران کو Active کرنے، مسلمانوں کو نیکی کی دعوت دینے اور انہیں نمازی بنانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے گئےنیز مدنی قافلہ ذمہ داران کی تقرری کا بھی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  عالمی مجلس مشاورت اور مجلسِ بین الاقوامی اراکین اسلامی بہنوں کا بذیعہ ا سکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس ِمشارت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ان کےشعبے کی اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے بارے میں نکات پیش کئے اور فرمایا کہ درست ذمہ دار اسلامی بہن کو درست جگہ تمام ضروریات کے ساتھ مقرر کریں گے تو مطلوبہ نتائج سامنے آئیں گے مزید یہ بھی فرمایاکہ جامعۃالمدینہ کی طالبات ہمارا ا ثاثہ ہیں ان کو دینی کاموں کی ترغیب دلاکر ذمہ داریاں دی جائیں نیز مدنی مذاکرہ ذمہ دار ،جامعۃ المدینہ ذمہ دار اور ایچ آر شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاپنےاپنے شعبوں کے حوالےسےمسائل پیش کئے جن کوعالمی مجلس ِمشارت کی نگران اسلامی بہن نے باہمی مشاورت سے حل کیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ خان پور پنجاب میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر سے مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ عبد الرحیم عطاری نے پچھلے چند ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اگلے تین ماہ کے اہداف طے کئے۔

مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ کے دوران کورسز کروانے کے اہداف طے کئے گئے اور نئے کورسز (انگلش لینگویج، مبلغ کورس اور Communication Skills وغیرہ) شروع کروانے کےحوالے سےگفتگو ہوئی۔نگران مجلس نے مدنی قافلے میں سفر کرنے والوں کے مسائل اور ان کو حل کرنے پر بات چیت کی اور مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ کے سافٹ ویئر کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہند  ممبئی ریجن ،ہبلی زون ،بیلگام کابینہ ، ممبئی زون ، رضوی کابينہ، ساکی ناکہ ڈویژن میں مجلس تجہیز و تکفین کےتحت تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کل 166 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں سنت کے مطابق میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیااوراجتماع پاک میں 19 اسلامی بہنوں کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں 16 فروری 2021ء کو مجلس اصلاح اعمال کا مدنی مشورہ ہواجس میں متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہند ممبئی ریجن   تھانے زون بھیونڈی کابينہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پاک کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

اس دوران زون نگران ، مدنی دورہ رکن زون نگران ، کابينہ تا ڈویژن مشاورت معلمہ و مبلغات اسلامی بہنوں نے مدنی دورہ کیااور مختلف مقامات پر جا کر مقامی اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام عرب شریف ضیائی کابینہ  میں بذریعہ ا سکائپ اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جسےتقریباً 12 اسلامی بہنوں نے جوائن کیا۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو روزانہ نیک اعمال کے رسالہ کے ذریعہ اپنامحاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکانے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت رکن عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ المدینہ للبنات کی  ذمہ دار اسلامی بہن نے گزشتہ دنوں پاک مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دار و ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں کورسزکے معیار، ٹیچرزتربیت و ٹریننگ، فائنل امتحان مشوروں میں شرکت و شعبہ سے متعلق نکات پرکلام کیاجس پر شرکااسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں واہداف پیش کیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  چند روز قبل چٹاگانگ ریجن نگران اسلامی بہن کا چٹاگانگ ریجن کی 4زون چٹاگانگ مہنوگر،چٹاگانگ نارتھ،فنی اور ہل ٹریک کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا جذبہ دلاتے ہوئےذمہ داران کی تقرری اوردینی کاموں کو بڑھانے کا ہدف دیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان، پنجاب، کابینہ شکرگڑھ کی ڈویژن ظفروال میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا  جس میں تقریبا 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہن نے اصلاح اعمال کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے گناہوں سے بچنےاور نیکیوں پر استقامت پانےکا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور رسالہ پُر کر کے اپنی ذمہ داران کو جمع کروانے کی نیت کی اور دیگر اسلامی بہنوں کو ترغیب دلانے کی بھی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ روز قبل پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اور مالیات کی اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ  اسکائپ مدنی مشورہ کیا ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے متفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلاتے ہوئے مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے شرکاکو نکات دیئے اوررمضان عطیات کے مدنی پھول سمجھائے اور رمضان عطیات کے حوالے سے بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن دیااورہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا ہدف بھی دیا جبکہ ای رسید پر کام کرنے اوراسے عام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار پیش کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت گلگت بلتستان زون میں نگران اسلامی بہن نے دارالسنّہ راولپنڈی میں رہائشی کورسز کے لئے آئی ہوئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ ماہانہ زون مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ کیا اورتقرریوں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کرتے ہوئے تقرریوں کے اہداف دئیے نیزرمضان کے نکات فارم اور ذیلی تا کابینہ ڈونیشن فارم پیش کئے جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا ۔