21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
خانپور میں مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ پاکستان کے ذمہ داران
کا ماہانہ مدنی مشورہ
Wed, 17 Feb , 2021
3 years ago
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
مدنی مرکز فیضان مدینہ خان پور پنجاب میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان
بھر سے مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ عبد الرحیم عطاری
نے پچھلے چند ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اگلے تین ماہ کے اہداف طے کئے۔
مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ کے
دوران کورسز کروانے کے اہداف طے کئے گئے اور نئے کورسز (انگلش لینگویج، مبلغ کورس اور Communication Skills وغیرہ) شروع
کروانے کےحوالے سےگفتگو ہوئی۔نگران مجلس نے مدنی قافلے میں سفر کرنے والوں کے
مسائل اور ان کو حل کرنے پر بات چیت کی اور مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ کے سافٹ ویئر
کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی۔ (رپورٹ:
محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)