دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  عالمی مجلس مشاورت اور مجلسِ بین الاقوامی اراکین اسلامی بہنوں کا بذیعہ ا سکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس ِمشارت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ان کےشعبے کی اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے بارے میں نکات پیش کئے اور فرمایا کہ درست ذمہ دار اسلامی بہن کو درست جگہ تمام ضروریات کے ساتھ مقرر کریں گے تو مطلوبہ نتائج سامنے آئیں گے مزید یہ بھی فرمایاکہ جامعۃالمدینہ کی طالبات ہمارا ا ثاثہ ہیں ان کو دینی کاموں کی ترغیب دلاکر ذمہ داریاں دی جائیں نیز مدنی مذاکرہ ذمہ دار ،جامعۃ المدینہ ذمہ دار اور ایچ آر شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاپنےاپنے شعبوں کے حوالےسےمسائل پیش کئے جن کوعالمی مجلس ِمشارت کی نگران اسلامی بہن نے باہمی مشاورت سے حل کیا۔