دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ اور مدرسۃ
المدینہ بالغان کے زیر اہتمام 12 فروری
2021ء بروز جمعہ ڈیفنس کابینہ کراچی میں تاجر اجتماع ہوا جس میں مقامی تاجران سمیت
کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے ”خوف خدا“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع
میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد رضا عطاری، مجلس سوشل میڈیا ڈیفنس کابینہ)
دعوت ِاسلامی
کی عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا بذریعہ لنک مدنی مشورےکا انعقاد
دعوت ِاسلامی
کی عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی
بہن کا عالمی سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن، شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور
شعبۂ تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہن کے ساتھ بذریعہ لِنک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام مذکورہ بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔ مدنی مشورے میں اسپیشل مجلسِ رابطہ کے کام کا طریقہ ، ٹیم بنانے،ذمہ داری کی سطح طے کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کام کرنےکے انداز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ریجن
ملتان، زون و کابینہ بہاولپور، کے
علاقہ اسلامی کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون و کابینہ بہاولپور کے علاقہ اسلامی کالونی کے محلہ کچی بستی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 23 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا درست طریقہ
سکھایا ترغیب دلانے پر اسلامی بہنوں نے اپنے گھروں میں کفن دفن اجتماع رکھوانے اور ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں۔
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اور اراکین
کابینہ نے شرکت کی۔
نگران مجلس سیکورٹی محمد عادل عطاری نے ذمہ
داران کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی
مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے میں رسالہ ”فیضان رجب“ کامطالعہ کرنے
اور Volunteers کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اہداف دیا گیا۔(رپورٹ: محمد عادل عطاری، نگران مجلس سیکورٹی)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے سکھر زون کی نگران اسلامی
بہن نے خیر پور کابینہ کے گھمبٹ اور کھورہ ڈویژن کا مدنی مشورہ لیا جس میں گھمبٹ اور کھورہ ڈویژن کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران
اسلامی بہن نے ’’ وقت کی قدر کیجئے ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کا جذبہ
دینےپر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں کا اظہار کیا جبکہ اسلامی بہنوں نے رانی پور ڈویژن میں
22 فروری سے ایک نئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کی نیت کی نیز گھمبٹ ڈویژن میں ایک مدرسۃالمدینہ کے شروع کرنے کی نیت پیش کی ہے۔
9فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق
مقدسہ کے رکن محمد رضا عطاری نے گجرانوالہ کے زون ذمہ دار محمد آفتاب عطاری کے
ہمراہ ناروال کابینہ میں دعوت اسلامی کے مختلف اداروں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے
نگران کابینہ محمد شرافت عطاری سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ناروال میں شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
بعد ازاں رکن مجلس نے ناروال کابینہ قلعہ احمد
آباد میں موجود قرآن محل کا وزٹ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے
ہوئے مزدوراسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری، شعبہ
اوراق مقدسہ)
دعوت اسلامی کے تحت 13 فروری 2021ء کو ٹنڈو محمد
جان کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ، اراکین کابینہ اور ڈویژن
نگران نے شرکت کی۔
نگران زون حافظ زین عطاری نے راہِ خدا میں سفر
کرنے اور رجب کے روزوں کے فضائل بیان کیااور شرکا کو ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ
کرنے، اس کی کارکردگی کو بڑھانے، 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور 26 فروری 2021ء
کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: محمد شایان عطاری، مجلس کارکردگی)
دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے تحت 10 فروری
2021ء کو ڈسکہ کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈسکہ کابینہ، شعبہ عطیات
بستہ کے ریجن ذمہ دار، زون ذمہ دار، مفتش اور عطیات بستہ کےدیگر ذمہ دران نے شرکت
کی۔
نگران کابینہ ڈسکہ نے 12 دینی کام، رمضان میں عطیات جمع کرنےاور عطیات کو مزید بڑھانے کے حوالے سے
گفتگو کی۔ نگران کابینہ نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو شعبے کی
ترقی کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دیا۔
بعد ازاں ڈسکہ کابینہ میں نیو عطیات بستہ کا
افتتاح کیا گیاجس میں علاقےکے شخصیات نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے انہیں دعوت
اسلامی کا شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ (رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، سپروائزر شعبہ عطیات بستہ)
شعبہ مجلس رابطہ کے تحت لاڑکانہ کابینہ کی لاڑکانہ ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مجلس رابطہ کے تحت چند روز قبل لاڑکانہ کابینہ کی لاڑکانہ ڈویژن میں پولیس اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد
ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حسن اخلاق پر بیان فرمایا جس
میں مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی ۔
نگران
اسلامی بہن نے شرکاکو مدنی چینل اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھی
ذہن دیا جس پر شرکانے اجتماع پاک میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نیت کیا نیزآخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم
کئے گئے۔
جامعۃ المدینہ فیضان جیلانی گلستان جوہر کراچی میں تربیتی
سیشن کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 10
فروری 2021ء کو جامعۃ المدینہ فیضان جیلانی گلستان جوہر
کراچی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ، مدرسۃ المدینہ کے
قاری صاحبان اور دیگر طلبہ نے شرکت کی۔
رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کو میت کو غسل
دینے، کفن کاٹنےاور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے
ساتھ ساتھ شعبے سے متعلقہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
بعد ازاں رکن مجلس نے پہلوان گوٹھ قبرستان میں
گورکنوں سے ملاقات بھی کی جہاں انہیں نیکی کی دعوت دی گئی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس شعبہ کفن دفن)
ریجن
ملتان، زون و کابینہ بہاولپور، ڈویژن
شاہدرہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون و کابینہ بہاولپور، ڈویژن شاہدرہ میں اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے نیت
کی اہمیت پر سنتوں بھر ا بیان کیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اجتماع پاک میں شرکت
کر کے اصلاح اعمال کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور روزانہ جائزہ لینے کے لئے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ملتان ریجن
میں اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کا کابینہ جام
پور کامدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ جام پور کامدنی مشورہ لیا جس میں اصلاح اعمال ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نیکی
کی دعوت دی۔ شرکا کو اصلاحِ اعمال اجتماعات کرنے کا ذہن دیتے ہوئے کارکردگی فارم بھرنے کا طریقہ بتایا نیز رسالہ نیک اعمال پر آسانی کے ساتھ عمل کا طریقہ
بھی بتایا۔