دعوت اسلامی کے شعبے امامت کورس کے زیر اہتمام 15فروری2021ء  بروز پیر حیدرآباد ریجن میرپورخاص زون، فیضان مدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تعلیمی امور پاکستان، معلم، طلباء کرام اور شعبہ اصلاح اعمال کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس حافظ محمدفیضان عطاری مدنی نے امامت کورس کرنے کی ضرورت و منصب امامت کی اہمیت کےحوالےسے تربیت فرمائی۔ مزید اس موقع پر تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی بھائی نے امامت کے مسائل اور اس منصب کی اہمیت کو اجاگر فرمایا اور مسائل امامت سیکھنے کے بعد ہی امامت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اسی دوران مجلس اصلاح اعمال کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ’’ اپنے اعمال کی اصلاح کیلئے روزانہ ’’72نیک اعمال ‘‘نامی رسالےکے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور اسکے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹر: محمدعابد عطاری مدنی)