دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیر اہتمام 14 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اطباء کا اجتماع ہوا جس میں حکیم رانا وزیر شاہی  (صدر اتحاد اطباء سندھ)، حکیم ندیم راجپوت (چیئرمین اتحاد اطباء سندھ)، پروفیسرطبیب جمیل اصغر خضری (بانی دفاع طب پاکستان)،حکیم سرور، حکیم شکیل، حکیم فیض سلطان قادری، حکیم غزالی، حکیم جعفر علی عطاری، حکیم ندیم عطاری اور حکیم محمد مدثر نذر عطاری سمیت اتحاد اطباء سندھ کے 50 اطباء، قاسمی طبیہ کالج کے پروفیسرز اور پنسار اسٹورز کے مالکان نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکنِ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ اجتماع میں سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا جس میں مختلف تجاویز زیر ِغور آئیں۔ اختتام پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے خصوصی دعا فرمائی۔ (رپورٹ:حکیم محمد حسان عطاری، شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان)


اسلامی بہنوں کے شعبے شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن شب و روذ زمہ دار اسلامی بہن  نے اپنی زون مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن شب و روذ زمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ شب وروز کی اہمیت اور مدنی خبریں بنا نے کے حوالے سے نکات کو آسان انداز میں سمجھایا۔مدنی پھو ل دئیے تمام مشاورت ذمہ داروں کو اپنی مشاورتیں مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔ تمام ذمہ دار ان نے اس شعبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنا یہ مدنی کام جدول کے مطابق کرنے کی بھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 12 فروری 2021ء کو مدرسۃ المدینہ بہار مدینہ لیاقت آباد کراچی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور دیگر طلبہ نے شرکت کی۔

رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنےاور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ شعبے سے متعلقہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس شعبہ کفن دفن)


اسلامی بہنوں کے شعبے شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کی شب و روز ذمہ دار نے زون سطح شب و روز ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں شب و روز کی اہمیت اور مدنی خبریں بنانے کے نکات سمجھائے اور ذمہ داران کی الجھنوں کو بھی دور کیا نیز جدول پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے جدول وقت پر جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس اوراق مقدسہ کے تحت 12 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، زون اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جا ئزہ لیااور آئندہ کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں گوجرہ کے اطراف میں مقدس اوراق کے دینی کام کو بڑھانے اور اسے مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری، ریجن ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ)


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ اصلاح اعمال ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  کابینہ تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن نیک اعمال اور مدنی مذاکرہ کار کاردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔ کابینہ کی تقسیم کاری کے بعد نیو ڈویژن کو جدول پر عمل کرنے اور اصلاح اعمال اجتماع ذیلی سطح پر کرنے کا ہدف بھی دیا نیز جلد سے جلد ذمہ داران کا تقرر مکمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


 اسلامی بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں علاقائی دوره کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دوره کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکاکو شعبے کے نکات سمجھائے ۔ مزید علاقائی دوره کے شعبے کوذیلیوں تک مضبوط کرنے اور کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کا ذہن دیا ذمہ داران نے آخر میں نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تقسیم رسائل پر کلام ہوا۔ ماہانہ کارکردگی اور شیڈول فل کرنے کاطریقہ سمجھایا گیا ۔ کمزوریوں کو دور کرنے اور بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے رکھنے کا ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ، لانڈھی کابینہ میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی، اصلاح اعمال کارکردگی آسان کر کے سکھائی ۔ شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ ذمہ داران نےوقت پر کارکردگی جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 14 فروری 2021ء کو ساہیوال زون چیچہ وطنی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں رکن زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

نگران مجلس حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے عمرہ کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور حاضری مدینہ کے آداب سکھائے۔ (رپورٹ: عبدالرزاق عطاری، رکن زون)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں کابينہ نگران  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابينہ و ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اولاد کی تربیت کے موضوع پر سنتون بھرا بیان کیا۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن کو کارکردگیوں کے حوالے سے نکات بیان کئے ۔ دینے کاموں میں بہتری پیدا کرنے، رسالہ کارکردگی، دینی کاموں اور کوائف فارم صحیح فل کرکے چیک کرنے کا ذہن دیا۔ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کرنے کی بھرپور توجہ دلائی شرکا اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون و کابینہ بہاولپور کی موسی کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا درست طریقہ سکھایا ۔ مزید ترغیب دلانے پر 2 اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی۔ اور اسکے ساتھ ساتھ 2 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کے لیے اپنے نام لکھوائے۔