دعوت اسلامی کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام 13,14,15 فروری 2021 ء کو اسلام آباد ریجن کے شہر جہلم میں قائم مدنی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ میں روحانی علاج کا کورس کروایا گیا جس میں 47 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کورس کے شرکا اپنے علاقوں میں جاکر روحانی علاج کے بستے لگائیں گے اور پریشان حالوں کی غمخواری کریں گے۔ ہر طرح کے امراض و پریشان حالوں کا روحانی علاج کریں گے ۔

یاد رہے کہ فیضان مدینہ جہلم میں روزانہ عصر تا مغرب ہاتھوں ہاتھ استخارہ کیا جاتا ہے اور روحانی علاج بھی کیے جاتے ہیں۔