شیخ
طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص
زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ
و ایام قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز
فرمایا چنانچہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام ماہِ فروری 2021ء کی پہلی پیر شریف کو فیصل آباد ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیاجس میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 1ہزار407 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ
کا مطالعہ کیا اور 876 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جبکہ 298 اسلامی بہنوں
نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔
اسپین کی ڈویژن بارسلونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء کے دوسرے ہفتےاسپین (Spain) کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma)، بیسوس (Besós)، ہاسپیتالیت (Hospitalet) اور کورنییا (Cornellá) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش239 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور
صلح کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو غصہ آجانے پر صبر کرنے کے
فضائل بیان کرتے ہوئے رجب المرجب کے روزوں کے دینی و دنیاوی فوائد بیان کئے نیز نفلی روزوے رکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14فروری2021ء کو سویڈن( Sweden) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش
12اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور
صلح کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو غصہ آجانے پر صبر کرنے کے
فضائل بیان کرتے ہوئے رجب المرجب کے روزوں کے دینی و دنیاوی فوائد بیان کئے نیز نفلی روزوے رکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔
فرانس کے
مختلف علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء کے دوسرے ہفتے یورپ کے ملک فرانس( France )کے
مختلف علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں لا کورنوو(La Courneuve)،ساں تواں لا مون(Saint-Ouen la mon)، پئرفت (Pierrefitte)،ویری شاتی یوں(Viry Châtillon)اور ولنوو ساں جارج(Villeneuve saint Georges) وغیرہ علاقے شامل ہیں ، ان اجتماعات میں کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”غفلت کے انجام“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو غفلت کے اسباب اور
غفلت سے بچنے کے طریقے پر اہم نکات پیش کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے عملی
طور پر وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 فروری 2021ء کو
ڈنمارک (Denmark) میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 39
اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان
دین کی عبادات کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز رجب المرجب میں نفلی روزوں کی ترغیب
دلائی۔
فروری2021ء کے
پہلے پیر شریف کویورپین یونین ریجن کے
ممالک میں یوم قفل منایا گیا
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا
آغاز فرمایا ہےچنانچہ فروری2021ء کے پہلے پیر شریف کوسویڈن (Sweden)، بیلجم(Belgium )اور آسٹریا(Austria) میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! 7 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ
لگانے کی سعادت حاصل کی اور 12 اسلامی
بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دین ہاگ(Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی کم وبیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کفن دفن کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو فرض نمازوں اور روزوں کے علاوہ نفلی عبادات کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اٹلی میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ
مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی (Itlay) میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نکات برائے ماہ رمضان سمجھاتے ہوئے
سالانہ ڈونیشن کے لئے کوششیں بڑھانے کی
ترغیب دلائی ۔
یورپین یونین
ریجن کی ملک آسٹریا کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی ملک آسٹریا(Austria)کی ڈویژن ویانا(Vienna) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اور جن شعبہ جات کی کارکردگیوں میں اضافہ ہوا ان میں
ذمہ داراسلامی بہنوں کی حو صلہ افزئی کی نیز
نکات برائے ماہ رمضان سمجھاتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دئیے۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک بیلجیم کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے
ملک بیلجیم (Belgium)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ان کی تربیت کی اورنکات برائے ماہ رمضان سمجھاتے
ہوئے سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دئیے نیز فیضانِ زکوۃ کورس کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13فروری2021ء کو بیلجیم(Belgium) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp)اور برسلز( Brussel) کی کم و بیش 28
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن
نے”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو انسانوں اور جِنّوں کی پیدائش کا اصل مقصد کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز نفل روزوں اور نفل عبادات کے فضائل بتائیے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے علاقے پارالیل (Paralel) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سن سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔