9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی میں آن لائن ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل
ثروت، ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اور دیگر شعبوں کی خواتین نے شرکت کی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصيات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ” My
identity “کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کے کام کرنے، آخرت
کی تیاری کرنےکی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔