دعوت اسلامی کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی کابینہ میں نیکی کی دعوت  کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ریجن و کابینہ مشاورت اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی بیوٹیشن خواتین سمیت دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ایک اولڈ ہاؤس کا دورہ کیا اور وہاں کی لیڈی انچارج سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئےاولڈ ہاؤس میں ماہانہ درس کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔