دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈ فوڈ ریجن ویسٹ اینڈ ساؤتھ یارکشائر کابینہ  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور انگلش میں دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی، دوسری نیشنلٹی کے لوگوں میں کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز انگلش میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرا اجتماع منعقد کرنے اور ایک نئے مقام پر مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن سلاؤ (Slough)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن  میں مکتبۃ المدینہ کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے لندن ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور تقسیم رسائل کے نکات سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے لندن ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ اپڈیٹ کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز اہداف تقسیم کرنے کے حوالے سے اور نئی علاقوں میں ون ڈے سیشن شروع کرنے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   یوکےبریڈ فوڈ (Bradford)ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئے علاقوں میں انگلش میں مدرستہ المدینہ بالغات شروع کئے جائیں تاکہ مقامی اور دوسری نیشنلٹی کے لوگوں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی جاسکے اس پر کلام کیا۔ 


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام13 فروری2021ء سے یوکے برمنگھم ریجن کے ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے دو ڈویژن کوونٹری اور نارتھ برمنگھم (Coventry and North Birmingham ) میں تین دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوۃ کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو زکوۃ کا بیان قرآن و حدیث کی روشنی میں، زکوۃ کی حکمت، سو نے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے اس سب کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل (Govanhill) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 11 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی (Itlay )کی ڈویژن بلونیا( Bologna) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ان کی تربیت کی اور جن شعبہ جات کی کارکردگیوں میں اضافہ ہوا ان میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی حو صلہ افزئی کی نیز نکات برائے ماہ رمضان سمجھاتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے مختلف علاقوں میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبے مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام پاکستان، پنجاب، فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون کی جامع مسجد نقشبندیہ رضویہ، غلہ منڈی، اوکاڑہ میں آج 16 فروی 2021ء بروز منگل دوپہر 1 بجے ختم قرآن اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن پڑھنے والوں کی دستار بندی کی جائے گی اور مدنی قاعدہ مکمل کرنے والوں کو تحائف پیش کئے جائیں گے۔

اس اجتماع میں رکن شوریٰ و نگرانِ ریجن حاجی رفیع عطاری سنتوں بھر بیان فرمائیں گے۔

تمام کابینہ، ڈویژن اور علاقہ نگران و ذمہ داران ،مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے /پڑھانے والے قاری صاحبان اور تمام تاجر حضرات کو شرکت کی دعوت ہے۔


صحابۂ  کرام و تابعینِ عظام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانُ کے فضائل ، اَقوال اورزُہدوتقویٰ کے بیان پر مشتمل

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء

ترجمہ بنام

اللہ والوں کی باتیں ( جلد2 )

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمور کاخصوصی طور پر خیال رکھا گیا ہے :

٭ ترجمہ کے لئے دارُالکتب العلمیۃ ( بیروت، لبنان ) کا نسخہ ( مطبوعہ۱۴۱۸ھ / ۱۹۹۷ء ) استعمال کیا گیا ہے ۔٭ چونکہ ہمارے پاس اس کتاب کاایک ہی نسخہ ہے اوراس کے عربی متن میں بہت جگہ غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مگر دیگر کتب سے تلاش کرکے حتی الامکان دُرُستی کی کوشش کی گئی ہے ۔ تاہم پھر بھی آپ غلطی پائیں تو تحریری طور پرمجلس کو مطلع فرمائیں ۔ ٭ سلیس اوربامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائی بھی اچھی طرح سمجھ سکیں ۔٭ آیات ِ مبارکہ کا ترجمہ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قراٰن کنزالایمان سے لیا گیا ہے ۔٭ آیاتِ مبارکہ کے حوالے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور حتی الْمَقْدُوراحادیث ِطیبہ اور اَقوالِ صحابہ وتابعین وغیرہ کی تخریج بھی کی گئی ہے ۔٭ بعض مقامات پر مفید حواشی اور اَکابرینِ اَہلسنّت کی تحقیق کودرج کردیا ہے ۔٭ صحابۂ کرام، راویوں رِضْوَانُ اللہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اورشہروں کے ناموں پراِعراب کااِہتمام کیا گیا ہے ۔٭ کئی مقامات پرمشکل اَلفاظ کے معانی ہِلالین ( brackets ) میں لکھ دیئے گئے ہیں ۔٭ تلفظ کی دُرُستی کے لئے مشکل وغیرمعروف اَلفاظ پر اِعراب کااِلتزام کیا گیا ہے ۔٭ موقع کی مناسبت سے جگہ بہ جگہ عنوانات قائم کئے گئے ہیں ۔٭ علاماتِ ترقیم ( رُموزِاَوقاف ) کابھی بھرپورخیال رکھا گیاہے ۔

625صفحات پر مشتمل یہ کتاب2014ء سے لیکر اب تک3 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً11ہزار سے زائد چھپ چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث میں تربیتی سیشن ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

مجلس تراجم انگلش کے شرعی ایڈیٹر مولانا محمود عطاری مدنی نے ”فارغ التحصیل ہونے کے بعد کیا کرنا ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مختلف امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ، محمد تصور عطاری مدنی، لائبریری انچارج اسلامک ریسرچ سینٹر)