دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10تا14فروری2021ء تک یوکے
لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو سڈبری ،ولزڈن گرین ،ٹوٹنگ ، ہنزلو، ایسٹ ہام ،ایلفورڈ،والتھم
سٹو ،ریڈنگ ،ووکنگ ،سلاؤ ،چیشم ، ملٹن کینس ،واٹفورڈ،ہائی وکمب ،لوٹن ،آئلسبری (Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting,
Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham,
Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں 570اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”جھگڑے کے نقصانات “کے
موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن واحادیث مبارکہ کی روشنی میں جھگڑنے سے بچنےکا ذہن دیا
نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔