اسٹیٹ نگران کے ساتھ اہم مدنی مشورہ، دینی کاموں
کی ترقی اور سالانہ اہداف کا جائزہ
دعوتِ اسلامی کے انتظامی امور کو مزید منظم بنانے اور دینی کاموں میں
بہتری لانے کے سلسلے میں 1 اکتوبر 2026ء کو اسٹیٹ نگران کے ہمراہ ایک اہم مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور سالانہ اہداف کا
تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لیے عملی نکات طے کیے گئے۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں درج ذیل اہم امور
پر گفتگو کی گئی:
٭8 دینی کام اور سافٹ ویئر انٹری: دینی کاموں
کی منظم نگرانی کے لیے 8 دینی کاموں نیز سافٹ ویئر ڈیٹا انٹری کے عمل کو شفاف اور
تیز بنانے پر زور دیا گیا۔
٭گجراتی اجتماع و کارکردگی: گجراتی اجتماع کی
نیکی کی دعوت، تیاریوں اور اس کے ذریعے سامنے آنے والی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا
گیا۔
٭محفلِ نعت اور فالو اپ: محفلِ نعت کے سلسلے
میں طے شدہ مدنی پھولوں کے عملی نفاذ، پروگرامز کے نتائج (Outcome) اور بعد کے نتائج سے مستفید ہونے کے لیے مؤثر فالو اپ پر حکمتِ عملی تیار
کی گئی۔
٭سالانہ اہداف 2026ء: سال 2026ء کے مقررہ
سالانہ اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ذمہ داران کو متحرک کرنے
کی ہدایت کی گئی۔
٭معلمہ و مبلغہ کی تیاری: دعوتِ اسلامی کے
تنظیمی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے ون ٹو ون (One-to-One) بنیادوں پر معلمات اور مبلغات کی تیاری پر خصوصی توجہ دینے
کا طے کیا گیا۔
٭منسلک لسٹ اور ٹیلی تھون کارکردگی: جاری
کردہ منسلک لسٹوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون کارکردگی میں مزید
بہتری لانے کے لیے مدنی مشورے دیے گئے۔
Dawateislami