نگرانِ شوریٰ کا ملائیشیا میں ”رباط المساواة“ کا
خصوصی دورہ اور علمی نشست کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران و معروف عالمی اسلامی اسکالر مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ملائیشیا کے معروف علمی مرکز ”رباط المساواة (Ribat
al-Musawa) “ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دورے
کے دوران ایک پرُوقار علمی و فکری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی طلبہ اور
مختلف ممالک سے آئے ہوئے ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی۔
نشست
کے دوران نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری نے طلبہ کی جانب سے پوچھے گئے مختلف دینی،
اخلاقی اور عملی زندگی سے متعلق سوالات کے مدلل اور تسلی بخش جوابات دیے اور انہیں
علمِ دین کے حصول، کردار سازی اور امتِ مسلمہ کی خدمت کے حوالے سے قیمتی مدنی
پھولوں (نصیحتوں) سے
نوازا۔
اس
بابرکت نشست میں عالمِ اسلام کی دیگر معزز شخصیات سمیت ڈاکٹر سید عمار الجیلانی
الشافعی (فلسطین)، حبیب عبدالرحمٰن المساواة الشافعی (انڈونیشیا)، شیخ
عبداللہ فردوس مالکی (امریکہ) شامل تھے۔
تقریب
کے اختتام پر عالمِ اسلام کی سربلندی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور بالخصوص فلسطین سمیت
دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
Dawateislami