جملہ اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ اہم مدنی
مشورہ، کارکردگی کا تقابلی جائزہ
دعوتِ اسلامی کے دینی و انتظامی نظام میں مزید
شفافیت، نظم و ضبط اور بہتری لانے کے لیے 20 اکتوبر 2026ء کو جملہ اسٹیٹ نگران
اسلامی بہنوں کے ساتھ ایک اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکردگی کی
رپورٹنگ کے نظام کو مزید جامع بنانے کے حوالے سے متعدد انتظامی فیصلے کیے گئے۔
مدنی مشورے میں درج ذیل اہم نکات اور دیگر امور
پر تفصیلی مشاورت کی گئی:
٭اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی کارکردگی کا
تقابل: اسلامی بھائیوں کی کارکردگی اور ان کی جانب سے موصول ہونے والی کاؤنسلز کی
لسٹوں کے مطابق اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لینے اور انہی ناموں کے
مطابق ترتیب وار رپورٹنگ کو یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔
٭8 دینی کام فارم: 8 بنیادی دینی کاموں کے فارم کو وقتِ مقررہ پر جمع
کروانے کی تاکید کی گئی تاکہ تنظیمی اعداد و شمار کا بروقت جائزہ لیا جا سکے۔
٭شعبہ ذمہ داران سے کارکردگی کی مطابقت (Match): اسٹیٹ سطح کی کارکردگی اور متعلقہ شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے پاس موجود ڈیٹا کو آپس میں
مطابقت (Match) دینے کی حکمتِ عملی طے کی گئی تاکہ کسی قسم کا
فرق نہ رہے۔
٭مجموعی تعداد کے کالم پر ہدایت: کارکردگی فارم
میں مجموعی تعداد (Total Count) والے کالم کو فی
الوقت خالی نہ چھوڑنے اور اسے صحیح اعداد و شمار کے ساتھ درست طریقے سے پُر (Fill) کرنے کے حوالے سے انتظامی رہنمائی فراہم کی گئی۔
Dawateislami