دعوتِ اسلامی کے اوورسیز دینی کاموں میں وسعت اور مقامی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں کی بہتری کے لیے 17 اکتوبر 2026ء کو کینبرا نگران کے ساتھ ایک اہم ون ٹو ون (One-to-One) مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں تنظیمی نیٹ ورک کو مزید متحرک بنانے کے لیے مختلف پوائنٹس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مدنی مشورے میں درج ذیل نکات اور انتظامی منصوبوں پر اہم فیصلے کیے گئے:

٭منسلک ڈیٹا پر پیش رفت: تنظیمی رابطوں کو مؤثر بنانے کے لیے دستیاب منسلک ڈیٹا پر منظم انداز میں کام کرنے اور رابطہ تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔

٭رسالہ کارکردگی اور اجتماعات: ذمہ دار اسلامی بہنوں میں مطالعہ رسالہ کی کارکردگی اور سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کا جائزہ لیا گیا۔

٭گھر درس کی ترغیب: محب اور عقیدت مند اسلامی بہنوں کو اپنے گھروں میں باقاعدگی سے ”گھر درس“ کا سلسلہ شروع کرنے کی ترغیب دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ گھروں کا ماحول دینی بنے۔

٭آن لائن ٹریننگ سیشنز: تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور دینی کاموں کی بہتر فہم کے لیے باقاعدہ آن لائن ٹریننگ سیشنز (Online Training Sessions) کا آغاز کرنے پر اتفاق ہوا۔

٭اسلامی بہنوں کے لیے آن لائن تفسیر سیشن: اسلامی بہنوں کو فہمِ قرآن سے جوڑنے کے لیے انہیں آن لائن تفسیر سیشنز میں شرکت کروانے اور اس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی حکمتِ عملی طے کی گئی۔

٭سمر ویکیشن (تعطیلات) کی پلاننگ: گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران دینی و تربیتی سرگرمیوں، کورسز اور دینی کاموں کی پہلے سے مؤثر پلاننگ کرنے پر زور دیا گیا۔

٭آن لائن گجراتی اجتماع: گجراتی زبان بولنے والی اسلامی بہنوں کے لیے مخصوص آن لائن گجراتی اجتماع میں اُن کی شرکت کو یقینی بنانے اور نیکی کی دعوت عام کرنے ذہن دیا گیا۔

٭محفلِ نعت کا فالو اپ:حال ہی میں منعقدہ محافلِ نعت کے نتائج کو برقرار رکھنے اور نئے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں سے مسلسل رابطے کے لیے فالو اپ کا نظام قائم کرنے پر کلام کیا گیا۔