بنگلہ دیش میں نگرانِ شوریٰ کی پاکستانی ہائی
کمشنر عمران حیدرسے اہم ملاقات
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، عالمی مذہبی اسکالر مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں قائم
پاکستانی سفارت خانے (High Commission) کا دورہ کیا اور وہاں تعینات
پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر سے خصوصی ملاقات کی۔
اس
ملاقات میں نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کا ایک وفد بھی موجود تھا جن میں
رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور بنگلہ دیش کے ذمہ داران شامل تھے۔ ملاقات کے
دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دینی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال
کیا گیا۔ مولانا عمران عطاری نے پاکستانی ہائی کمشنر کو عالمی سطح پر اور بالخصوص
خطے میں جاری دعوتِ اسلامی کی دینی، تعلیمی اور اصلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔اس موقع
پر نگران شوریٰ نے پاکستانی سفیر کو بنگلہ دیش میں ہونے والے عظیم الشان اجتماع کی
دعوت بھی دی۔
پاکستانی
ہائی کمشنر نے نگرانِ شوریٰ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا اور امتِ مسلمہ کی اصلاح
و فلاح کے لیے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
Dawateislami