دعوتِ اسلامی کے تنظیمی کاموں کو مقامی سطح پر
فعال بنانے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 15 اکتوبر
2026ء کو اوبرن کاؤنسل (Auburn Council) کی جملہ ذمہ
داران اسلامی بہنوں کے ساتھ ایک اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں انفرادی
کوشش، کورسز اور تعلیمی منصوبہ بندی کے حوالے سے کئی اہم باتیں طے کی گئیں ۔
ذمہ داران کی جانب سے ملنے والی معلومات کے
مطابق اس مدنی مشورے میں درج ذیل نکات پر تفصیلی مشاورت کی گئی:
٭منسلک لسٹ کی اپڈیٹنگ:تنظیمی نظام کو مزید منظم
بنانے کے لیے منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹوں کو نئے سرے سے اپڈیٹ (Update) کرنے کی ہدایت کی گئی۔
٭نیکی کی دعوت اور ون ٹو ون رابطے: نیکی کی دعوت
کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش (One-to-One Calls) کے ذریعے لوگوں سے رابطہ بڑھانے پر زور دیا گیا۔
٭تنظیمی کورسز: اسلامی بہنوں کی تنظیمی صلاحیتوں
کو نکھارنے کے لیے خاص طور پر تنظیمی کورسز کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
٭عملی تربیت و دینی حلقے: نیکی کی دعوت دینے کے
مدنی پھولوں کی پریکٹیکل (عملی) تربیت اور سیکھنے سکھانے کے دینی حلقوں میں باقاعدگی سے
شرکت کی اہمیت پر کلام۔
٭ماہانہ تین بالمشافہ نشستیں: پائیدار پیش رفت
کے لیے ہر ماہ کم از کم 3 بالمشافہ (Face-to-Face) مدنی مشورے،
سنتوں بھرے اجتماع اور سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکت کو یقینی بنانے کی ترغیب دی
گئی۔
٭سمر ویکیشن (تعطیلات) کی پیشگی پلاننگ: گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر
بچوں اور خواتین کے لیے خصوصی دینی سرگرمیوں کی پہلے سے پلاننگ کرنے پر زور دیا
گیا۔
Dawateislami