7 اکتوبر 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے اوورسیز شعبہ جات کی خدمات اور تنظیمی مضبوطی کے لیے کوئنزلینڈ نگران کے ساتھ ایک اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں آسٹریلیا کے صوبے کوئنزلینڈ میں دینی سرگرمیوں کے فروغ اور تعلیمی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ ٔخیال کیا گیا۔

موصول ہونے والی معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں درج ذیل امور پر مشاورت کی گئی:

٭اوورسیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت: پاکستان میں موجود نگران اسلامی بہنوں کی اوورسیز نگران اسلامی بہنوں کے لیے منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور انتظامات کو یقینی بنانا۔

٭مدرسۃ المدینہ بالغات: کوئنزلینڈ میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لیے مدرسۃ المدینہ بالغات کا نیا درجہ (کلاس) شروع کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا تاکہ خواتین کو تجوید و قرآن کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔

٭تفسیر کلاس کا حلقہ: اسلامی بہنوں میں فہمِ قرآن کو عام کرنے کے لیے خاص طور پر تفسیر کلاس کا نیا حلقہ قائم کرنا۔

٭ذمہ داران کی تربیت: تنظیمی ذمہ داران کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے دینی کاموں کے حوالے سے بالخصوص ”لرننگ سیشنز“ (Learning Sessions) کے انعقاد کی حکمتِ عملی طے کی گئی۔

٭منسلکین کی ترغیب: اجتماعات میں اعلانات کے مؤثر استعمال کے ذریعے دعوتِ اسلامی سے منسلک اسلامی بہنوں میں دینی و فلاحی کاموں کا مزید جذبہ پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔

٭نئی اسلامی بہنیں: دینی کام کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے نئی اسلامی بہنوں کی تربیت کر کے انہیں تنظیمی ذمہ داریاں سونپنے کے عمل کو تیز کرنے کے اہداف دیئے گئے۔