ملائیشیامیں نگرانِ شوریٰ کی پاکستانی ایمبیسڈر
سے اہم ملاقات، دینی و فلاحی خدمات پر تبادلۂ خیال
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، عالمی مذہبی اسکالر مولانا حاجی محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ایمبیسڈر سید
احسن رضا سے خصوصی ملاقات کی۔
اس
خوشگوار ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم امور سمیت دینی، سماجی اور فلاحی
معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری نے
پاکستانی سفیر کو ملائیشیا بھر میں جاری دعوتِ اسلامی کی دینی، تعلیمی اور فلاحی
سرگرمیوں اور خدمات سے آگاہ کیا۔
ملاقات
کے اختتام پر نگرانِ شوریٰ نے پاکستانی ایمبیسڈر اور سفارت خانے کے دیگر حکام کو
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات اور تحائف بھی پیش کیے۔
پاکستانی سفیر نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر دینی و فلاحی خدمات کو سراہا اور نیک
خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Dawateislami