ملائیشیا میں کاروباری برادری کے درمیان دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری نے شرکت کی اور شرکا سے خصوصی بیان فرمایا۔

اپنے بیان کے دوران انہوں نے شرکا کو قیمتی مدنی پھولوں اور نصیحت آموز گفتگو سے نوازا۔ نگران شوریٰ نے اپنی گفتگو میں دعوت اسلامی کے تحت منظم انداز میں جاری دنیا بھر میں دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور انہیں جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ نے شرکا کو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کو بھی سنوارنے، موت کی تیاری کرنے، اپنے گھر والوں اور خود بھی علم دین سیکھنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

اس تقریب میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری، ذمہ داران دعوت اسلامی اور ملائیشیا میں مقیم کاروباری حضرات موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر صلوۃوسلام پڑھا گیا اور دعاکی گئی۔