دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین کی دینی تعلیم و تربیت
کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے 22 اکتوبر 2026ء کو کینٹربری کاؤنسل (Canterbury Council) کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ ایک اہم
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مدنی مشورے میں جلد منعقد ہونے والے ”ون ڈے سیشن
نماز کورس“ کے شاندار اور منظم انعقاد کے لیے انتظامی امور کو حتمی شکل دی گئی۔
مدنی مشورے کے دوران کورس کی کامیابی کے لیے درج
ذیل اہم نکات پر فیصلے کیے گئے:
٭نیکی کی دعوت و ترغیب: ون ڈے نماز کورس میں زیادہ
سے زیادہ اسلامی بہنوں کو شرکت کی دعوت دینے اور انفرادی کوشش کے ذریعے انہیں اس کی
اہمیت سے آگاہ کرنے کی حکمتِ عملی طے کی گئی۔
٭جدول (Schedule) کی ترتیب: ایک دن کے ٹریننگ سیشن کے اوقات کار، درسی نظام اور شرعی مسائل
کی تعلیم کے لیے شیڈول اور جدول کو حتمی شکل دی گئی۔
٭تشہیر: کورس کا پیغام تمام حلقوں تک پہنچانے کے
لیے تشہیری مواد (Publicity &
Promotional Material) اور دعوت کا دائرہ کار وسیع کرنے پر گفتگو ہوئی۔
٭لنگرِ رضویہ کے انتظامات: سیشن میں شریک ہونے
والی اسلامی بہنوں اور طالبات کے لیے لنگر و طعام کے بہترین و باوقار انتظام کو یقینی
بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
Dawateislami