بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام تین دن کا
بین الاقوامی سنتوں بھرا اجتماع
عالمِ
اسلام کی عظیم دینی و اخلاقی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام افریقہ و یورپ کے
کامیاب اجتماعات کے بعد اب ایشیا میں بین الاقوامی سطح کا روحانی و علمی تین دن کا
گرینڈ سنتوں بھرا اجتماع ڈھاکہ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔
یہ
اجتماع بنگلہ زبان بولنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تربیت، فرض علوم کی آراستگی
اور سیرتِ طیبہ پر عمل کے جذبے کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
اجتماع
کی تاریخ اور مقام:
یہ
عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع 18 تا 20 نومبر 2026ء بروز بدھ، جمعرات اور جمعہ کو Ground
Near Uttara Center Metro Station Diabari Uttara Dhaka Bangladesh
میں منعقد ہوگا۔
متوقع
آمد:
اس
اجتماع میں پاکستان سے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری
سمیت دیگر اراکین شوریٰ خصوصی طور پر شریک ہونگے۔
اجتماع
کے اہم مقاصد و خصوصیات:
٭تربیت و اصلاح: ہزاروں شرکاکو سنتِ رسول کے سانچے میں
ڈھال کر دینِ اسلام کا عملی مبلغ تیار کرنا۔
٭فرض علوم کی آراستگی: طہارت، نماز، روزہ اور روزمرہ
کے اہم شرعی و عباداتی احکام کی عملی تربیت دینا۔
٭دعوت و تبلیغ: بنگلہ زبان بولنے والے عاشقانِ رسول میں
احکامِ شریعت اور اخلاقی قدروں کی بیداری۔
٭بین الاقوامی یکجہتی: پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر
ممالک کے علمائے کرام و مبلغین کی مشترکہ دینی و علمی جدوجہد کا مظاہرہ۔
پیش
رفت اور تیاریوں کا جائزہ:
مشترکہ جدوجہد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مبلغینِ
دعوتِ اسلامی کے درمیان باہمی تعاون سے پنڈال کی تیاری، آمد و رفت، رہائش اور طعام
کے انتظامات عروج پر ہیں۔
دعوتی مہم: ڈھاکہ اور بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع سمیت
بین الاقوامی سطح پر عاشقانِ رسول کو اس روحانی اجتماع میں شرکت کا پیغام پہنچایا
جا رہا ہے۔
علمی و روحانی حلقے: اجتماع کے تینوں ايام میں مختلف
موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات، ذِکر و دُرود، رِقّت انگیز دعائیں اور تربیتِ اخلاق
کے بالخصوص حلقے قائم کیے جائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول، بالخصوص بنگلہ زبان بولنے والے اسلامی بھائیوں سے گزارش کی جاتی ہے
کہ علمِ دین کے فروغ اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی برکات حاصل کرنے کی نیت سے اس تین دن کے اجتماع میں شرکت کی تیاریاں شروع فرمالیں۔
Dawateislami