پاکستان اور یوگنڈا کے جامعات کے درمیان تعلیمی
معاہدہ، مفاہمتی یادداشت(MoU)پر دستخط
کیے گئے
دعوتِ اسلامی (پاکستان) اور یوگنڈا کے جامعات کے درمیان ایک نیا تعلیمی
معاہدہ طے پا گیا ہے جو علم کے تبادلے، ادارہ جاتی تعاون اور تعلیمی مواقع کی بنیاد
رکھے گا۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (دعوتِ اسلامی) اسلام آباد
کے چانسلر اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے ایک وفد کے ہمراہ 23
اکتوبر 2026ء کو اسلامک یونیورسٹی اِن یوگنڈا (IUIU) کے ریکٹر (Rector) سے ملاقات کی جس میں باہمی علمی
دلچسپی کے شعبوں اور دونوں جامعات کے درمیان تعاون کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران علمی تعاون کا باضابطہ فریم ورک
قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے
جس کے تحت علم کے تبادلے اور تعلیمی ترقی سے متعلق مستقبل کے اقدامات میں سہولت
فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر وفد کی جانب سے دنیا بھر میں دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی، اسلامی اور فلاحی اقدامات کا جائزہ پیش کیا گیا نیز اسلامی تعلیم و سماجی فلاح و بہبود میں اس کی
خدمات کو نمایاں کیا گیا۔
Dawateislami