عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کینیڈا کے زیرِ اہتمام آج  29 اکتوبر 2026ء کو ایک سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں بالخصوص رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی خالد عطاری کی شرکت متوقع ہے۔

معلومات کے مطابق یہ سنتوں بھرا اجتماع شام 6:30 بجے کینیڈا کی عمارت فیضانِ مکہ (#5000 4250 109 AVE NE) میں منعقد کیا جائے گا جس کے آغاز میں تلاوت قرآن و نعت خوانی کی جائے گی جبکہ وقتِ مناسب پر مبلغِ دعوتِ اسلامی کا سنتوں بھرا بیان بھی ہوگا۔

کینیڈا کے مختلف علاقوں میں رہنے والے عاشقانِ رسول کو اس اجتماعِ پاک میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ اِن نیک اجتماعات کے ذریعے علمِ دین حاصل کرسکیں۔