دعوتِ اسلامی کے شعبے ائمہ مساجد  پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن، ساؤتھ سینٹرل زون فیضان مدینہ کابینہ میں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ونگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمدفیضان عطاری مدنی نے مدنی مشورہ کیا جس میں دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران ’’سید حماد علی عطاری ،شاہد بٹ عطاری، فیصل بلوانی عطاری ‘‘ نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ائمہ مساجد کے شعبے کو منظم اور بہتر انداز میں اپڈیٹ و آسان کرنے کیلئے ائمہ مساجد آن لائن ایپلی کیشن پر گفتگو ہوئی جس میں دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے تحت انتظام وانصرام والی مساجد کے نظام کو مضبوط بنانے اور ان مساجد میں ائمہ کرام و دیگر ضروری عملے کے تقرری نظام کو مزید سہل واپڈیٹ کرنے پر مشاورت ہوئی ۔ مشاورت کے بعد آن لائن ایپلی کیشن بنانے اور اسکو جدید انداز سے ترتیب دے کرعام کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس آن لائن ایپلی کیشن میں ابتدائی طور پر مساجد کی معلومات کا اندراج کرکے اس میں امام صاحب اور دیگر ضروری عملہ کی تقرری کی درخواست جمع کروانے کا سلسلہ کیا جائے گا پھر بتدریج وہ افراد جو امامت کے خواہشمند ہوں گے ان کیلئے ’’امام بینک‘‘ کا آپشن شامل کیا جائے گا ۔