21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 16فروری
2021ء کو مدنی مشورہ ہواجس میں فرانس، جرمنی، سپین، بیلجیم، اٹلی، آسٹریا، اسکاٹ
لینڈ، ڈنمارک، یونان، پرتگال، بریڈفورڈ، برمنگھم، مانچسٹر اور لندن کے مدنی قافلہ
ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور مجلس
دارالسنہ کے ذمہ دار محمد شاکر عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
سے بذریعہ لنک شرکا کی تربیت کی۔ مدنی مشورے میں مدنی قافلوں کو مضبوط کرنے، مدنی
قافلہ ذمہ داران کو Active کرنے، مسلمانوں کو نیکی کی دعوت دینے اور
انہیں نمازی بنانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے گئےنیز مدنی قافلہ ذمہ داران کی
تقرری کا بھی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)