یکم
جنوری 2026ء کو فار ایسٹ کے ملک ساؤتھ کوریا (South Korea)کے
سٹی انچن (Incheon) میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان،
بنگلہ دیش، انڈیا، تاجکستان، ازبکستان، مصر اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے بزنس
کمیونٹی کے اسلامی بھائی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقانِ رسول کی
شرکت ہوئی۔ اس موقع پر ذمہ داران و مبلغین دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔
سیشن
کے دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے بنگلہ باشی عاشقانِ رسول کی
دلجوئی کے لئے بنگلہ زبان میں کلام پیش کیا۔ نعت خوانی کے بعد رکنِ شوریٰ نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا جس میں شرکائے سیشن کو حسنِ اخلاق اپنانے، بُرے ماحول سے بچنے،
عفو و درگزر سے کام لینے اور دینِ اسلام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ نیکی کی دعوت عام
کرنے کی ترغیب دلائی۔ بیان میں عملی زندگی میں اسلامی تعلیمات کو اپنانے کی اہمیت
پر بھی روشنی ڈالی گئی۔آخر میں صلوٰۃ و سلام کے ساتھ سیشن کا اختتام ہوا۔
نیوکراچی:8 جنوری کو ہفتہ وار اجتماع میں خلیفۂ امیرِ
اہلسنت بیان فرمائیں گے
نیوکراچی کے
عاشقانِ رسول کے لئے اس جمعرات 8 جنوری
2026ء کی رات ہونے جارہا ہے دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع!!! جس میں
خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا ابواُسید حاجی
عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی خصوصی شرکت ہوگی۔
یہ ہفتہ وار اجتماع غوثیہ نورانی عید گاہ گراؤنڈ
11-D نیوکراچی میں ہوگا جس کا آغاز بعد نمازِ عشا رات تقریباً 9:30 بجے تلاوتِ
قراٰن سے کیا جائے گا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔
نعت شریف سے لوگوں کے دلوں کو منور کرنے کے بعد خلیفۂ
امیرِ اہلسنت مولانا ابواُسید حاجی عبید
رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی کا سنتوں بھرا بیان ہوگا جس
میں وہ عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت فرمائیں گے۔
نیوکراچی کے عاشقانِ رسول، ذمہ داران اور مختلف شعبہ
جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں ۔
ہانگ کانگ میں موجود تامل کمیونٹی کے درمیان
ہفتہ وار اجتماع منعقد کیا جائے گا
دعوتِ اسلامی مختلف کمیونٹیز کے افراد کو اسلام
کی تعلیمات سکھانے اور اُن کے دلوں میں دینِ اسلام کی محبت کو مزید بڑھانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جس
کے تحت وقتاً فوقتاً اجتماعات ہوتے رہتے
ہیں۔
ذرائع کے مطابق Hong Kong میں موجود Tamil
Community (تامل کمیونٹی) کے درمیان دعوتِ اسلامی کے تحت کل بروز جمعرات ہفتہ وار
سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
یہ ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع 8 جنوری 2026ء کو بعد نمازِ عشا Madrasa
Faizan-e-Ahle-Bait G/F, Ma Wan Chung, Yat Tung Estate, Tung Chung, Hong Kong میں منعقد ہوگا۔
اجتماع کے دوران تلاوتِ قراٰن، حمدِ باری
تعالیٰ، نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم، منقبت اور ذکر و
اذکار کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ اختتام پر خصوصی دعا کرنے کے علاوہ صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جائے گا۔
Hong Kong کے عاشقانِ رسول بالخصوص Tamil Community (تامل کمیونٹی) سے تعلق
رکھنے والے افراد اس اجتماعِ پاک میں ضرور بالضررور شرکت کرکے ثوابِ دارَین حاصل
کریں۔
جکارتہ انڈونیشیا : سنتوں بھرے اجتماع میں خلیفۂ
امیرِ اہلسنت کی آمد متوقع
مسلمانوں کو اسلام کی تعلیمات سکھانے اور اُن میں اسلامی شعور پیدا کرنے کے لئےانڈونیشیا
کے سب سے بڑے شہر جکارتہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا جس میں خصوصی آمد خلیفۂ
امیرِ اہلسنت مولانا
ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی ہوگی۔
یہ پروگرام 11 جنوری 2026ء بروز اتوار Masjid
Jami' Al-Ikhlash wal Maghfiroh Jl. Lontar Bawah, Tanah Abang Jakarta Pusat میں منعقد کیا جائے گا ۔
پروگرام کی ابتدا 7:30 PM پر
تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کی جائے گی جس کے بعد رات تقریباً 8:00 PM پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا
ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو قیمتی مدنی پھولوں سے
نوازیں گے۔
انڈونیشیا کے مسلمانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس
پروگرام میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس پروگرام میں شرکت کروائیں
تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو علمِ دین حاصل کرنے کا موقع ملے۔
فیضانِ مدینہ کراچی میں 11 جنوری 2026ء کو ” اجتماع دستارِ فضیلت“ منعقد ہوگا
جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت ” اجتماع دستارِ
فضیلت“ منعقد ہونے جارہا ہے جس میں گزشتہ سال دورۂ حدیث شریف اور مختلف تخصصات سے پاس آؤٹ ہونے والے
طلبۂ کرام کی دستارِ فضیلت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق یہ اجتماع آنے والے اتوار 11 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوگا جبکہ اجتماع کا آغاز بعد نمازِ ظہر دوپہر تقریباً 2 بجے تلاوتِ
قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے گا ۔
4 تا 6 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ ڈیرہ غازی خان میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ روحانی علاج کے تحت 3 دن کا
روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ
رسول کی شرکت ہوئی۔
معلومات کے مطابق شعبے کے معلم مولانا محمد
عثمان عطاری مدنی نے کورس کے تینوں دن مختلف موضوعات پر عاشقانِ رسول کی رہنمائی
کی اور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے ۔
موضوعات کی تفصیل:
٭تعویذات لکھنے کا طریقہ٭دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ٭احتیاطیں
٭شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس٭امت کی غمخواری کا جذبہ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں شمولیت۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر
شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 1 تا 3
جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانولہ میں 3 دن کا روحانی علاج کورس
کروایا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
کورس کے تینوں دن شعبے کے معلم مولانا محمد
عثمان عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی اور اُن کی جانب
سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے ۔
موضوعات کی تفصیل:
٭تعویذات لکھنے کا طریقہ٭دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ٭احتیاطیں
٭شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس٭امت کی غمخواری کا جذبہ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں شمولیت۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر
شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں شعبہ کفن
دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”نمازِ جنازہ کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ
علاقہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
اوکاڑہ، پنجاب کے نواحی گاؤں 19 ون آر ستگھرہ
میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت نمازِ جنازہ کورس کروایا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار لیاقت علی عطاری نے کورس کے دوران عاشقانِ رسول کو شرعی
مسائل سکھائے اور نمازِ جنازہ کے ارکان و سنتیں یاد کروائیں۔
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت اوکاڑہ شہر،
پنجاب کے علاقے مدینہ کالونی میں مرحوم عبد الستار عطاری کے لئے ایصالِ ثواب
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے ذمہ دار
لیاقت علی عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے والدین کی عظمت اور قبرستان میں
حاضری کے آداب بتائے۔
دورانِ بیان ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے بالخصوص سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
5 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت B-17 اسلام آباد میں قائم احساس ڈس ایبلڈ پیپل آرگنائزیشن (Ahsas Disabled People Organization) کا وزٹ کیا گیا۔
اس وزٹ کے دوران صوبائی ذمہ داران کامران عطاری
اور بدر شفیق عطاری نے آرگنائزیشن کے CEO صدیق احمد سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے
حوالے سے آگاہ کیا۔
صوبائی ذمہ داران نے بالخصوص مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد اور Faizan Rehabilitation Center کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا
اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
3 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت غوثیہ کالونی، IJP روڈ، اسلام
آباد میں موجود طلوع سحر اکیڈمی میں اجتماعی مدنی مذاکرہ اجتماع ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار
کامران عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان
میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کی اور اس دوران ہونے والے مختلف سوال و جواب کے بارے
میں اسپیشل پرسنز کو بتایا۔
اس موقع پر نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری،
نعیم عطاری اور دیگر اسلامی بھائی موجود تھے نیز اختتام پر دعا و خیرخواہی کا بھی
اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران
عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami