اسلام آباد کے علاقے لہتراڑ روڈ ترلائی پر واقع اسپیشل پرسن غالب
حسین کی رہائش گاہ پر 3 جنوری 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ”محفلِ نعت“ کا
اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز اور ذمہ داران شریک ہوئے۔
تلاوت و نعت کے بعد ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار
کامران عطاری نے ”نماز کی اہمیت اور اللہ پاک کی رضا“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے بالخصوص دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ اورنگی ٹاؤن ، کراچی
میں ”سحری و تہجد اجتماع“
اورنگی ٹاؤن ، کراچی کی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ میں 4 جنوری 2026ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ
اسلامی کے تحت ”سحری و تہجد اجتماع“ ہوا جس میں مؤذن صاحب اور نمازی حضرات
کے علاوہ ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجتماع کے دوران ذکر و اذکار اور مناجات سمیت دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ شعبے کے اورنگی
ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے بیان کیا جس میں انہوں نے رجب شریف کے روزوں کی فضیلت و اہمیت
کے بارے میں بتایا۔
دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت کل
بروز منگل جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک اہم سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں PHDs اور Faculty
Members کو دعوت دی
گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ سیشن 6 جنوری 2026ء کی شام 5:00
سے 7:00 کے درمیان مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگا جس میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری”How to Get Shafaat-e-Quran“کے عنوان پر
بیان فرمائیں گے۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی اس سیشن میں ضرور شرکت کرکے علمِ دین کا خذانہ
حاصل کریں۔
لوگوں کو شرعی مسائل سے آگاہ کرنے اور انہیں
علمِ دین سکھانے کے لئے 4 جنوری 2026ء کو اورنگی ٹاؤن، یوسی 4 کراچی کی جامع مسجد
نورِ اسلام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نمازی حضرات، مؤذن صاحب
اور یوسی ذمہ دار یاسر عطاری نے شرکت کی۔
حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے
ہوئے اورنگی ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے غسلِ میت دینے، کفن
کاٹنے / پہنانے اور اس کی فضیلت و اہمیت
کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان مدینہ سوہاوہ میں اسپیشل پرسنز کے لئے ”دعائے شفاء اجتماع“ کا انعقاد
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 2 جنوری 2026ء
کو جہلم، پنجاب پاکستان کے مدنی مرکز فیضان مدینہ سوہاوہ میں اسپیشل پرسنز کے لئے ”دعائے شفاء اجتماع“ کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈویژن ذمہ دار
عبدالقیوم عطاری نے بیان کیا۔
اس اجتماعِ
پاک کا مقصد اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت کرنا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنا تھا نیز ان کی بیماریوں و دیگر درپیش مسائل کے حل کے لئے
خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
اختتام پر
اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جبکہ اسپیشل پرسنز نے اپنے مسائل اور بیماریوں کے
حل کے لئے تعویذاتِ عطاریہ کے بستے سے تعویزات حاصل کئے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد زون 4 کے یوسی 21 میں واقع جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت ”غسلِ میت و کفن کورس“ منعقد
ہوا جس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔
شعبے کے زون ذمہ دار عرفان عطاری نے ابتداءً کفن
کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ بتایا جس کے بعد انہوں نے میت کو غسل دینا کا پریکٹیکل
کرکے دکھایا اور تدفین کے معاملات کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ زون ذمہ دار نے قبر کے متعلق شرعی
اصول بیان کئےاور کفن دفن کے معاملات میں حصہ لینے کی فضیلت و اہمیت بتائی جس پر
وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایوب کالونی، فیصل آباد پنجاب میں واقع دعوتِ
اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں 1 جنوری 2026ء کو ایک اہم میٹنگ ہوئی
جس میں کنزالمدارس بورڈ کے تمام ہیڈ آف
ڈیپارٹمنٹس شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد
قاسم عطاری مدظلہ العالی نے تعلیمی و انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی
اور تمام ذیلی شعبہ جات کو اپنے کام مزید
احسن انداز میں کرنے کی ہدایات دی۔
فیصل آباد میں شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صوبائی ذمہ داران سے گفتگو کرتے
ہوئے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
مدنی مشورے کے دوران شعبے کی کارکردگی بیان کرتے
ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بتایا:سال 2025ء میں شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم
کے تحت 5 ہزار 703 بچوں نے ناظرہ قراٰن اور 281 بچوں نے حفظِ قراٰن مکمل کیا جبکہ 6 ماہ کی مدت میں ناظرہ قراٰنِ پاک
مکمل کرنے والے بچوں کی تعداد 88 تھی۔اسی
طرح شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کی کم و بیش 1 ہزار 200 برانچز قائم ہیں۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام صوبائی ذمہ داران
کو ہدف دیا کہ 2026ء میں ہر UC میں مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کی کم از کم ایک
برانچ قائم کی جائے گی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صبر بہت بڑا خزانہ ہے ، مولانا الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
3 جنوری 2026ء بمطابق 14 رجب المرجب 1447ھ کی
شب معمول کے مطابق دعوتِ اسلامی کے تحت
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول
شریک ہوئے۔
تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس مدنی مذاکرے
میں شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے
ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: عورت کو گھرکے
کاموں کی وجہ سے زیادہ تھکن لگے ،چڑچڑا پن ہو تو کیا کرے ؟
جواب: صبر کرے ،قول یا فعل سے بے صبری کا اظہار نہ کرے ،صبر
کے فضائل و فوائد پر غور کرے ،انبیائے کرام علیہم
السلام،صحابۂ کرام علیہم الرضوان اور اولیائے
کرام رحمہم اللہ المبین کے
واقعات و انداز کو یاد کرے ، صبر بہت بڑا خزانہ ہے، اس سے کئی مسائل حل ہو تے ہیں
۔سونے سے پہلے 33 مرتبہ سُبْحَانَ اللهِ ، 33 اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ اور34مرتبہ اَللّٰهُ اَكْبَرُ پڑھ
لے۔(بخاری، 4/194، حدیث:6318) اس وظیفے کوتسبیحِ فاطمہ(رضی
اللہ عنہا) کہتے ہیں۔ روزانہ سونے سے پہلےتسبیحِ فاطمہ
پڑھنے کی عادت بنا نے سےاِن شآءَ اللہ الکریم کام کاج کی تھکاوٹ دُور ہو گی ۔بے صبری کرنے سے بسا اوقات گھر بھی ٹُوٹ
جاتا ہے، بے صبری کے نقصانات پیشِ نظر رکھیں۔
سوال: ایک پوسٹ میں
لکھا تھا کہ جب تک شعور نہ آ جائے تب تک
منہ کھانے پینے کے لئے استعمال نہ کریں، اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: منہ کا استعمال کھانے اور بولنے دونوں کے لئے ہوتا ہے ،اس پوسٹ میں سمجھایا گیا ہے کہ جب تک کھانے پینے کا شعور اور سمجھ بُوجھ نہ آ جائے ۔اس وقت تک
نہ کھائے پیے،اسی طرح بولنے میں بھی ہے۔اصل سبق یہ ہے کہ انسان اپنی خواہشات اور زبان دونوں کو شعور کے ساتھ
استعمال کرے۔(یعنی جو کھائیں اور جو بولیں، سوچ سمجھ کر کریں،بےسمجھے
کھانا بھی نقصان دہ ہے اور بےسوچے بولنا بھی نقصان دہ)۔
سوال: بعض لوگ کہتے
ہیں کہ کھانے کے دوران زبان کچل جائے توکسی
نے گالی دی ہے،اس کی کیا حقیقت ہے؟
جواب: ایسا کہنا فضول
اور غلط بات ہے ،زبان کے کچل جانے کی ایک
وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ دانتوں کی نوک یا کونہ نکل آتا ہے جس کی وجہ سے
زبان کچل جاتی ہے ،بعض مرتبہ اس وجہ سے زبان زخمی بھی ہو جاتی ہے یا زبان پر چھالا ہو جاتا ہے ۔اس کا
حل یہ ہے کہ دانتوں کے ڈاکٹر سے اس نوک
یا کونے کی گھسائی کروا لی جائے ۔
سوال: اسلامی مسائل
پوچھنے کے بارے میں آ پ اپنا انداز بتا دیجئے ؟
جواب: مجھے مسائل
پوچھنے کا جنون تھا ،اس کے لئے مطالعہ کرتا تھا ،عوامی سواری میں گھنٹوں سفر کر کے مفتی صاحب(مفتیِ اعظم پاکستان، مفتی محمد وقار الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ) کے پاس جا جا کر مسائل پوچھتا تھا ۔اب بھی پوچھتا رہتا
ہوں۔
سوال: صبر کا پھل میٹھا
ہوتا ہے، اس کا کیا معنی ہے ؟
جواب: یہ محاورہ ہے اس کا معنی یہ ہے کہ صبر کرنے کا نتیجہ اچھا ہوتا ہے ۔
سوال: گناہِ کبیرہ
اور گناہِ صغیرہ سے کیا مراد ہے ؟
جواب: کبیرہ گنا ہ
بڑے گناہ کواور صغیرہ گنا ہ چھوٹے گنا ہ کو کہتے ہیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ “
پڑھنے یا سُننے والوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا
دُعا دی ؟

میمن ریسرچ سینٹر کی ٹیم کا دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی مرکز کا
مطالعاتی دورہ
کراچی: بولٹن مارکیٹ کراچی کے عظیم الشان دینی
ادارے دارالعلوم میمن کے شعبہ "میمن اسلامک ریسرچ سینٹر" (دارالمیمن للتحقیقات
الاسلامیہ) کی
ٹیم نے 31 دسمبر 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا باضابطہ علمی و تحقیقی
دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم نے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام قائم اسلامک ریسرچ سینٹر
(المدینۃ
العلمیۃ) کی
علمی خدمات کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
ذرائع کے مطابق میمن اسلامک ریسرچ سینٹر کے ٭مفتی محمد احسن اویسی صاحب (نائب مہتمم: دار العلوم میمن، وہیڈ آف میمن اسلامک ریسرچ سینٹر)٭حسین علی سروری صاحب ( انچارج وریسرچر: میمن اسلامک ریسرچ سینٹر)٭محمد مزمل صاحب ( ریسرچر- فقہ وعلم الکلام)٭محمد خان صاحب (ریسرچر-فقہ وعلم الکلام) ٭حمزہ علی صاحب (ریسرچر- فقہ وعلم الکلام) ٭محمد ظفر اختر صاحب (ریسرچر- فقہ وعلم الکلام)٭محمد جمشید علی صاحب (ریسرچر- رد الحاد)٭اور عبد النبی صاحب (ریسرچر- فقہ واقتصاد) کو المدینۃ العلمیۃ کے مختلف اہم شعبہ جات کا تفصیلی تعارفی دورہ کروایا گیا۔ ٹیم کو بالخصوص شعبہ کُتُبِ اعلیٰ حضرت، شعبہ امیرِ اہلِ سنت، شعبہ درسی کُتُب اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ہونے والے تحقیقی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس کے علاوہ وفد کو اسلامک ریسرچ سینٹر کی مرکزی
لائبریری کا بھی دورہ کروایا گیا جہاں نایاب کتب اور تحقیقی مواد دیکھ کر شرکا نے
گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
دورے کے اختتام پر میمن اسلامک ریسرچ سینٹر کی ٹیم
نے دعوتِ اسلامی کی انتظامیہ اور بالخصوص استاذ الحدیث مولانا احمد رضا شامی صاحب،
مولانا کاشف سلیم عطاری مدنی صاحب ، مولانا عبداللہ نعیم عطاری مدنی صاحب ، مولانا حامد سراج عطاری
مدنی صاحب اور مولانا تصور رضا عطاری مدنی صاحب کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کیا۔
وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ ان حضرات کی
مخلصانہ علمی شفقت، حسنِ استقبال اور مثالی تعاون ہمارے لئے باعثِ افتخار ہے۔ ان کی
کوششوں سے ہمیں دعوتِ اسلامی کے وسیع علمی نیٹ ورک کو سمجھنے کا موقع ملا۔
دعوتِ اسلامی لوگوں کے دلوں میں بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین
کی محبت ڈالنے،لوگوں کو اُن کی سیرت سے
آگاہ کرنے اور بزرگانِ دین رحمہم
اللہ المبین کے اعراس منانے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک ہے۔
4 جنوری 2026ء بمطابق 15 رجب المرجب 1447ھ اتوار کی رات
گلستانِ اہلِ بیت کے مہکتے ہوئے پھول حضرت سیّدنا امام
جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں محفلِ نعت (مدنی مذاکرے) کاانعقاد کیا جائے گا۔
یہ محفلِ نعت بعد نمازِ عشا رات تقریباً 8:15 پر شروع ہو جائے گی جس میں
تلاوتِ قراٰن، نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے بعد شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ حاضرین اور مدنی
چینل کے ناظرین کو حضرت سیّدنا امام جعفر صادق
رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت سے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔
Dawateislami