اسلام آباد، زون 3 کے علاقے بری امام میں  شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت محمد عمیر اور محمد زبیر ایڈوکیٹ کے والدِ مرحوم کے لئے ”ایصالِ ثواب اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ شعبہ کفن دفن صابر عطاری نے ”والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا“ کے موضوع پر بیان کیا۔

نگرانِ شعبہ نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور اچھی صحبت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر یوسی نگران اور صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 11 جنوری 2026ء کو  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بستہ ذمہ داران کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس ٹریننگ سیشن میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد عاقب عطاری نے ”بدگمانی“ کے موضوع پر بیان کیااور شعبے کے کاموں کو مزید بہتر انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر بستہ ذمہ داران نے اپنی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقل مزاجی کے ساتھ دین کام کرتے رہیں گے اور شعبے کے اہداف کو بھی پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔(رپورٹ: شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر کی  اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار 10 تا 20 جنوری 2026ء تک اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن 17 جنوری تا 1 فروری 2026ء تک سری لنکا کے وزٹ پر تشریف لے جارہی ہیں۔

اس دوران سری لنکا کے مختلف شہروں میں ہونے والے ایونٹس میں بیانات کرنا، شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنا، ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کرنا، اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا جائزہ لینا، دعوتِ اسلامی کے تعلیمی اداروں اور اُن میں دیئے جانے والے تعلیمی معاملات کا جائزہ لینا صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار و نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے شیڈول میں شامل ہے۔

شعبہ مدنی   کورسز (اسلامی بہنیں ) کے تحت تمام اسلامی بہنوں کے لئے کورس ”فیضانِ تلاوتِ قرآن “ مرتب کیا گیا ہے جس کا آغاز 1 رمضان المبارک1447ء بمطابق 18 فروری 2026ء کو ہوگا۔

معلومات کے مطابق پاکستان میں کورس کا انعقاد وارڈ سطح پر جبکہ اوورسیز میں ڈویژن سطح پر ہو گا۔ کورس کی مدت 20 / 30 دن ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

دورانیہ: 20 دن کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ اور 30 دن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 15 منٹ ہوگا۔

خصوصیات: الْحَمْدُ لِلّٰہ! اس کورس میں روزانہ قراٰنِ پاک کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قرآنی واقعات، قرآنی آیات کی تفاسیر، ختمِ قراٰن اجتماع، رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعا ئیں مع عوامی مسائل اور اُن کا حل سیکھنے کا موقع بھی مل سکے گا ۔

کورس میں داخلہ لینے کی اہلیت :تمام اسلامی بہنوں کے لئے، تو جلدی کیجئےکہیں دیر نہ ہوجائے۔

داخلے کے لئے رابطہ : اسلامی بہنیں اپنی ٹاؤن، ڈسٹرکٹ اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔

اسلامی بہنیں اس ای میل ایڈریس سے بھی مزید معلومات حاصل کر سکتیں ہیں:

Ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net


ساؤتھ کوریا (South Korea) کے سٹیSeoulکے مقامی ریسٹورنٹ میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 02 جنوری 2026ء کو اسٹوڈنٹس Meet UPکا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نماز کو سیکھ کر پابندی سے ادا کرنے، تلاوت قرآن پاک کرنے سمیت دیگر فرائض علوم سیکھنے، مشکل و پریشانی کے لمحات ہو یا خوشحالی کا وقت ہر ہر موقع پر اپنے رب کو یاد کرتے رہنے، مصیبت پر صبر کرنےاور فضول کاموں میں وقت برباد کرنے سے بچنے کا ذہن دیا۔

Meet UP میں سوالات کا سیشن بھی ہواجن کے رکن شوریٰ نے جوابات دیتے ہوئے شرکا کو شراب کی نحوست اور مالِ حرام سے بچنے کی ترغیب دلائی۔اختتام پر رکن شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام بھی پڑھاگیا۔


ساؤتھ کوریا (South Korea) کے سٹی انچن میں دعوتِ اسلامی کے تحت یکم جنوری 2026ء کو پاکستان بزنس ایسوسی ایشن ساؤتھ کوریا کے آفس میں Meet UPکا انعقاد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ جات کے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی جبکہ نگران ساؤتھ کوریا مشاورت، ذمہ داران و مبلغین دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”حسد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان میں رکن شوریٰ نے مسلمانوں کے عیب چھپانے اور انہیں تکلیف پہچانے سے بچنے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو دین کی خدمت کے لئے نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے دینی کام کرتے رہنے کا ذہن بھی دیا۔ اختتام پر ملک پاکستان اور امت محمدیہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


13 رجب المرجب 1447ھ بمطابق 3 جنوری 2026ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے  شہر پشاور میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور (بنام جامع مسجد علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ) کی تعمیرات کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اجتماعِ سنگِ بنیاد کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جبکہ نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل کی گئی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے حاضرینِ اجتماع سے ”فضائلِ اہلِ بیت“ کے موضوع پر نہایت مؤثر، جامع اور سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ بیان میں اہلِ بیتِ اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت، ان سے محبت کو ایمان کا حصہ قرار دینے، ان کی سیرتِ طیبہ کو اپنانے اور ان کے مبارک کردار کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ بیان کے دوران شرکائے اجتماع کو سنتوں پر عمل، نیکیوں کے فروغ اور معاشرے کی اصلاح کے لئے عملی کردار ادا کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔

بیان کے بعد مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور اور جامع مسجد علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی تعمیر کے سلسلے میں سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر حاضرین نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں مدنی مرکز کی جلد تکمیل، اس میں خیر و برکت اور اسے دینِ اسلام کی اشاعت کا مضبوط مرکز بنانے کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ اس اجتماع میں علمائے کرام، ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی، مختلف شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بھائیوں، مقامی معززین اور عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور مستقبل میں نمازوں، دینی اجتماعات، سنتوں بھرے بیانات، تربیتی کورسز اور مختلف دینی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا جو نہ صرف پشاور بلکہ گرد و نواح کے علاقوں میں بھی اصلاحِ معاشرہ اور سنتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔


غوثیہ نورانی عید گاہ گاؤنڈD-11نیو کراچی میں 08 جنوری 2026ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے عظیم الشان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، نگران ڈویژن مشاورت، نگران ڈسٹرکٹ مشاورت،نگران ٹاؤن مشاورت، مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، مقامی عاشقانِ رسول اور طلبائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس سے پنڈال روحانی انوار سے منور ہوگیا۔

اس موقع پر خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عبادت، سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور صحابۂ کرام رضی اللہُ عنہم کے فضائل پر مشتمل سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ بیان کے دوران آپ نے عبادت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت علامہ مولانا مفتی نقی علی خان رحمۃُ اللہِ علیہ کا قول نقل کیا کہ ”تمام کمالات کی اصل عبادت ہے اور انسان کی حقیقی عزت بارگاہِ الٰہی میں سرجھکانے ہی میں ہے“۔ خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت نے حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اندازِ عبادت کا ذکر کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ماہِ رجب، شعبان اور رمضان المبارک میں کثرت سے عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہُ عنہ اور سیدنا امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کی مبارک سیرت بیان کرتے ہوئے ان کے اعراس منانے، نمازوں کی پابندی، سنتوں پر عمل، قافلوں میں سفر، نیک اعمال اختیار کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

بیان کے بعد اجتماع میں شیڈول کے مطابق درودِ پاک پڑھا گیا، ذکرُ اللہ کیا گیا اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں سلام پیش کیا گیا۔ آخر میں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت نے امتِ مسلمہ کی خیرخواہی، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

اجتماع میں شریک تاجر برادری، سیاسی و سماجی شخصیات نے اس روح پرور اجتماع کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہلِ علاقہ نیو کراچی کے لیے نہایت خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر پنڈال میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے معلوماتی اسٹالز بھی لگائے گئے تھے، جہاں شرکاء کو دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔


27 رجب المرجب کی رات پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مختصر سے وقت میں مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک پھر وہاں سے آسمانوں کی سیر کرتے ہوئے لامکاں تک تشریف لے گئے تھے اور اللہ پاک کی بارگاہ سے اپنی امت کے لئے نمازوں کا تحفہ لائے تھے۔

اسی رات کی یاد منانے کے لئے 16 جنوری 2026ء بمطابق 27 رجب المرجب 1447ھ کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دنیا بھر کے مختلف مقامات پر ”اجتماعِ معراج“ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تلاوتِ قراٰن، نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، شبِ معراج کے قصیدے اور بیانات سمیت مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔

مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والا ”اجتماعِ معراج“ جرمن اسکول گراؤنڈ، سیکٹر 16، کراچی میں بھی منعقد کیا جائے گا جس کا آغاز بعد نمازِ عشا ہوگا۔

تلاوت و نعت سے ”اجتماعِ معراج“ کا آغاز کرنے کے بعدبذریعہ مدنی چینل شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرہ فرمائیں گے اور عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازیں گے ۔

اس کے علاوہ وقتِ مناسب پر اورنگی ٹاؤن، کراچی میں ہونے والے ”اجتماعِ معراج“ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کریں گے۔

اورنگی ٹاؤن اور اس کے اطراف میں رہنے والے تمام عاشقانِ رسول اس ”اجتماعِ معراج“ میں شرکت کرکے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی معراج کا جشن منائیں اور ڈھیروں ڈھیر علمِ دین حاصل کریں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جھنڈا چیچی ایئرپورٹ پر واقع RDA ڈیف ایسوسی ایشن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں انہیں غسلِ میت کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

اس حلقے میں نگرانِ شعبہ کفن دفن صابر علی عطاری نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ کر کے دکھایا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں ڈیف ایسوسی ایشن کے صدر نے دعوتِ اسلامی بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران عمیر ہاشمی عطاری، صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نیز شعبہ کفن دفن کے صوبائی ذمہ دار مزمل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری 2026ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-7/2 میں قائم NOWPDP (Network of Organizations Working For People With Disabilities Pakistan) کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے ادارے کے اسٹاف سمیٹ دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور کمپیوٹر کورس کی کلاس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس حلقے میں بدر شفیق عطاری نے وہاں وجود تمام اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے قائم مدارس المدینہ و جامعۃالمدینہ بوائز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

آخر میں صوبائی ذمہ داران نے حاضرین کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد کا وزٹ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

7 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسلام آباد کے علاقے شاہ باغ کلر سیداں روڈ میں نیکی کی دعوت کا اہتمام کیا ۔

اس دوران صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے مختلف شعبوں سے وابستہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور اشاروں کی زبان میں اُن کے درمیان درس دیا۔

علاوہ ازیں اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)