23 رجب المرجب, 1447 ہجری
ساؤتھ کوریا (South Korea) کے سٹی انچن میں دعوتِ اسلامی کے تحت یکم جنوری 2026ء کو پاکستان بزنس
ایسوسی ایشن ساؤتھ کوریا کے آفس میں Meet
UPکا انعقاد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سمیت
مختلف شعبہ جات کے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی جبکہ نگران ساؤتھ کوریا مشاورت، ذمہ
داران و مبلغین دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔
رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”حسد“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان میں رکن شوریٰ نے مسلمانوں کے عیب
چھپانے اور انہیں تکلیف پہچانے سے بچنے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو دین
کی خدمت کے لئے نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے دینی کام کرتے رہنے کا ذہن بھی دیا۔
اختتام پر ملک پاکستان اور امت محمدیہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Dawateislami