23 رجب المرجب, 1447 ہجری
ساؤتھ کوریا (South Korea) کے سٹیSeoulکے مقامی ریسٹورنٹ میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 02 جنوری
2026ء کو اسٹوڈنٹس Meet UPکا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف یونیورسٹیز کے
اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نماز کو سیکھ کر پابندی سے ادا کرنے، تلاوت قرآن پاک
کرنے سمیت دیگر فرائض علوم سیکھنے، مشکل و پریشانی کے لمحات ہو یا خوشحالی کا وقت
ہر ہر موقع پر اپنے رب کو یاد کرتے رہنے، مصیبت
پر صبر کرنےاور فضول کاموں میں وقت برباد کرنے سے بچنے کا ذہن دیا۔
Meet UP
میں سوالات کا سیشن بھی ہواجن کے رکن
شوریٰ نے جوابات دیتے ہوئے شرکا کو شراب کی نحوست اور مالِ حرام سے بچنے کی ترغیب
دلائی۔اختتام پر رکن شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام بھی پڑھاگیا۔
Dawateislami