گناہوں پر مدد کی چند صورتیں: کسی
کو شراب پینے یا جوا کھیلنے کے لئے رقم دینا پیشہ ور بھکاریوں کو کچھ دینا جو فرض
ہونے کے باوجود بلا عذر شرعی رمضان کا روزہ نہ رکھے یا توڑ دے اس کو کچھ کھلانا
پلانا، کسی کو گناہ کے آلات مثلاً میوزک سسٹم خریدنے کے لئے رقم دینا وغیرہ۔
گناہ پر مدد کرنے کا شرعی حکم:
گناہ پر مدد کرنا بھی گناہ ہے۔ قرآن پاک میں گناہ پر مدد کرنے کے متعلق ارشاد باری
تعالیٰ ہے: وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا
عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪- (پ 6، المائدۃ: 2) ترجمہ کنز
العرفان: اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم
مدد نہ کرو۔
گناہوں پر مدد کے گناہ میں مبتلا ہونے کے بعض اسباب:
علم دین سے دوری (کئی صورتوں میں لوگوں کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ یہ بھی گناہ پر مدد
کرنا ہے، برے لوگوں سے دوستی و میل جول کہ بعض اوقات آدمی مروت میں آکر گناہ کے
کام میں ان کی مدد کر بیٹھتا ہے۔
گناہوں پر مدد کے گناہ سے بچنے کے لئے علم دین حاصل
کیجئےبری صحبت سے بچئے اور پابند شریعت نیک پرہیز گار لوگوں کی صحبت اختیار کیجئے،
بے جا مروت سے پیچھا چھڑائیے۔
گناہ پر تعاون کرنا کیسا؟ گناه پر تعاون کی ممانعت
کا حکم قرآن پاک میں بالکل واضح طور پر موجود ہے۔ اللہ پاک نے فرمایا: وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا
عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪- (پ 6، المائدۃ: 2) ترجمہ کنز
العرفان: اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر
باہم مدد نہ کرو۔