20 جولائی 2019ء کو  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ اَلمَدینۃُ العلمیۃمیں دینی خدمات کو انجام دینے والے عاشقانِ رسول کا مدنی مشورہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نےشرکا کی مدنی تربیت کی۔ دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں نے سوالات بھی کئے جس پر رکنِ شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کو جوابات عطا فرمائے اور اپنے شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کی 107 مجالس میں سے ایک مجلس اَلمَدینۃُ العلمیۃبھی ہے جس میں تقریباً 100 سے زائد عُلما و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تعالیٰ اپنی علمی و تحقیقی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے مندرجہ ذیل 16 شعبہ جات ہیں: (1)شعبہ کُتُب اعلیٰ حضرت (2)شعبہ درسی کتب (3)شعبہ اِصلاحی کُتُب (4)شعبہ تراجمِ کُتُب (5)شعبہ تفتیشِ کُتُب (6)شعبہ تخریج (7)فیضانِ قرآن (8)فیضانِ حدیث (9)فیضانِ صحابہ و اَہلِ بیت (10)فیضانِ صحابیات و صالحات (11)شعبہ امیرِ اہلِ سنّت (12)فیضانِ مَدَنی مُذاکَرہ (13)فیضانِ اَولیاء وعُلَماء (14)بیاناتِ دعوتِ اِسلامی(15)رسائلِ دعوتِ اِسلامی(16)شعبہ مدنی کاموں کی تحریرات

مجلس اَلمَدینۃُ العلمیۃکے تحت اب تک 524 کتب و رسائل زیورِ طباعت سے آراستہ ہوچکے ہیں جبکہ 26 کتب و رسائل اس وقت تحریری مراحل میں ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی ”مجلس اَلمَدِینَۃُ العِلْمِیَہ کے 16 شعبہ جات کے ذمّہ داران کا 4جولائی 2019ء کو مدنی مشورہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نےذمہ داران کی مدنی تربیت کی، دورانِ مدنی مشورہ ذمّہ داران اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کو اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی، رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ شعبہ ٔامیر اہلِ سنّت کے اسلامی بھائی نے بتایا کہ آٹھ کتابیں اشاعت کے مرحلے میں ہیں جس میں دو اہم کتب ملفوظاتِ امیر اہلِ سنّت کی دو جلدیں اس سال شائع ہورہی ہیں جبکہ اگلے سال چار جلدیں شائع کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔



دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلمَدِینَۃُ العِلْمِیَہ کے 16 شعبہ جات کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نےذمہ داران کی مدنی تربیت کی، دورانِ مدنی مشورہ ذمّہ داران اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کو اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی، رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ شعبہ ٔامیر اہلِ سنّت کے اسلامی بھائی نے بتایا کہ پچھلے سال آٹھ کتابیں اشاعت کے مرحلے میں ہیں جس میں دو اہم کتب ملفوظاتِ امیر اہلِ سنّت کی دو جلدیں اس سال شائع ہورہی ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اگلے سال چار جلدیں شائع کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

رکنِ شوریٰ کا ذمّہ داران کے مدنی کاموں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ذمّہ داران کی کارکردگی اچھی کیفیت میں ہے اللہ پاک ان کو مزید کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔