28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مجلس المدینۃ العلمیہ کا مدنی مشورہ
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس ”اَلمَدِینَۃُ العِلْمِیَہ“ کے
16 شعبہ جات کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نےذمہ داران کی مدنی تربیت کی، دورانِ
مدنی مشورہ ذمّہ داران اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کو اپنے اپنے شعبہ جات کے
حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی، رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ شعبہ ٔامیر اہلِ سنّت کے
اسلامی بھائی نے بتایا کہ پچھلے سال آٹھ کتابیں اشاعت کے مرحلے میں ہیں جس میں دو
اہم کتب ملفوظاتِ امیر اہلِ سنّت کی دو جلدیں اس سال شائع ہورہی ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اگلے سال
چار جلدیں شائع کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
رکنِ شوریٰ کا ذمّہ داران کے مدنی کاموں کو
سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ذمّہ داران کی کارکردگی اچھی کیفیت میں ہے اللہ پاک ان کو مزید کامیابیاں و کامرانیاں عطا
فرمائے۔