
رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری
مدنی نے المدینۃ العلمیہ کے پہلے
تھنک ٹینک (Think tank) کی بنیاد رکھ دی۔ مجوزہ تھنک ٹینک میں عبدالناصر عطاری مدنی، محمداعجازعطاری مدنی ،
محمد صفدر عطاری مدنی ،محمد سعیدعطاری مدنی ، عمران الٰہی عطاری مدنی ، کاشف سلیم
عطاری مدنی،محمد عمر فیاض عطاری مدنی ،محمدشاہ زیب عطاری مدنی،حیدرعلی مدنی
اور عبداللہ
نعیم عطاری مدنی شامل ہیں جبکہ سربراہ محمدآصف خان عطاری مدنی ہیں۔ تھنک
ٹینک کے قیام کا مقصد المدینۃ العلمیہ کے شعبوں میں ترقی اور اس کو فروغ دینے کےلئے تحقیق اور غور و خو ص کرنا ہے۔ تھنک ٹینک کے
اراکین اپنے علم، تجربہ اور مہارت کی بنیاد
پر ان معاملات پر غور کریں گے کہ کون سی
کتاب پر ہمیں کام کرنا چاہیئے؟، مارکیٹس
میں کن کتب کی زیادہ مانگ ہے اور ہمارا ادارہ کس طرح عوام کی علمی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے؟۔
عالمگیریت ( Globalization) کے اس دور میں لوگ کتابوں
سے تیزی کے ساتھ دور ہورہے ہیں۔ ہاتھوں میں کتابوں کی جگہ موبائل نے لے لی ہے،صرف One Touch پر لوگ کہاں سے کہاں پہنچ جاتے ہیں۔ ایسے
دور میں عوام میں دلچسپی پیدا کرنے والی کتب کا اجرا نہایت ضروری ہوچکا
ہے، اسی طرح کی کتابوں کے اجرا پر مشاورت کے لئے ”تھنک ٹینک المدینۃ العلمیہ“
کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اسے آئیڈیا مجلس کا نام بھی دیا گیا۔
22 جنوری کو اس آئیڈیا مجلس کا اجلاس ناظم آفس المدینۃ العلمیہ میں ہوا جس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کی سربراہی رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کی۔ اجلاس میں یہ بات طے کی گئی کہ مجلس کے چند اراکین مختلف مکاتب اور اشاعتی اداروں کا دورہ کریں گے اور ان کے Popular Items کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ ایک رکن کا کہنا تھا کہ المدینۃ العلمیہ بڑی تیزی کے ساتھ کتابوں کو مرتب اور تالیف کررہا ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہم نے بہت سے بڑے بڑے تحریری منصوبے بھی مکمل کررکھے ہیں، ان کتب کی تشہیر کے معاملےمیں مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

دعوت اسلامی کے تحت20 فروری 2020ء کو عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں المدینۃالعلمیہ
کے اسلامک اسکالرز نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے
رکن شوریٰ حاجی زم زم عطاری رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت بیان کرتے ہوئے شرکا کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کا ذہن دیا۔

حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی
اللہ تعالٰی عنہ کی سیرت پر المدینۃالعلمیہ کی جانب سے
ایک کتاب بنام فیضانِ صدیق اکبر شائع کی
گئی ہے جو عاشقانِ صدیق اکبر کے لئے بہت ہی مفید کتاب ہے۔ اس کتاب کے صفحہ نمبر 638
پر موجود سب سے پہلی حدیثِ پاک کا حوالے ابن ماجہ سے دیا گیا تھا جبکہ یہ مکمل روایت ریاض النضرہ جلد 1 میں موجود ہے۔ اس حوالے کی تصحیح ویب سائٹ پر کی
جاچکی ہے جبکہ کتاب کے اگلے ایڈیشن میں بھی اسے درست کردیا جائے گا۔ جن علم دوست احباب
کے پاس یہ کتاب موجود ہے وہ حوالے کی درستی
فرمالیجئے۔جزاک اللہ خیرا
دعوتِ اسلامی کا شعبہ تصنیف و تالیف ”المدینۃ العلمیۃ“ کتاب کس طرح تیار کرتا ہے؟

”المدینۃ العلمیۃ“دعوت ِ اسلامی کاایک ایساعلمی وتحقیقی شعبہ ہے جہاں 100 سےزائد علما (Scholars) اہم ترین اسلامی موضوعات پرموجودہ دورکےتقاضوں کےمطابق کالمز،آرٹیکلز،اسکرپٹ،فیچرز
اور کتب ورسائل لکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ علما اب تک علومِ قرآن وحدیث،فقہ،تصوف و روحانیت، اسلامی تاریخ اور دیگر موضوعات پر 570کتب
ورسائل تصنیف وتالیف کرچکے ہیں جبکہ اسلامک کلچر اور بچوں کی کہانیوں پر مشتمل کتابیں اور اسکول و کالجز کےلئےقرآنیات کانصاب بھی فراہم کیاجا چکا ہے۔
اسلامک لٹریچر، بیانات اورلیکچرزکی فراہمی، اہم اسلامی موضوعات پر ریسرچ ، مدارس کی نصابی کتب
پر جدید ورک اور زندگی كےاہم شعبوں سے متعلق راہنما لٹریچر فراہم کرنا المدینۃ العلمیہ کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ اس
وقت بھی المدینۃ العلمیہ میں کئی کتب و رسائل پر تحقیقی کام جاری ہے جو اِنْ
شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جلد زیورِ اشاعت
سے آراستہ ہوکر قارئین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں گی۔
المدینۃ العلمیۃ کی ہر کتاب اِن مراحل سےگزرتی ہے
ریسرچ کےمراحل:٭کام کی پلاننگ٭ٹاپک پر ریسرچ ٭بنیادی خاکےکی تیاری ٭سرچنگ سافٹ ویئرز کا استعمال ٭مواد (Content)جمع کرنا ٭قدیم ترین کتابوں سے استفادہ تحریروترتیب کےمراحل:
٭مواد (Content) کی ترتیب ٭عنوانات اور ابواب کے تحت تقسیم ٭
مضامین ِقرآن وحدیث کا اضافہ ٭قرآن وحدیث کی آسان تفہیم ٭حذف و اضافہ ٭مفید معلومات سے مزین کرنا تخریج و تسہیل کے مراحل: ٭نقل شدہ عبارات کا ریفرنس ٭تحریر کو سلیس اور آسان بنانا ٭مشکل الفاظ پر اعراب لگانا ٭آیات کے مطالب؛ تفاسیر
سے حل کرنا ٭فقہی مسائل کی وضاحت کرنا ٭زبان
و بیان کےقواعدکاخاطرخواہ لحاظ فائنل مراحل: ٭نقل شدہ عبارات کا تقابل ٭پروف ریڈنگ ٭مضامین وماخذ کی فہرستی ٭مکمل کتاب پر نظرثانی ٭مکمل
کتاب کی شرعی تفتیش ٭فارمیشن،ڈیزاننگ
کتابوں کی اشاعتی ٹائم لائن (2008-2020)
سال |
شائع ہونےوالی کتب کی تعداد |
2008-2010 |
130 |
2011-2013 |
120 |
2014-2016 |
195 |
2017-2020 |
134 |
2017تا2019تک
ڈاؤن لوڈ ہونے والی کتب
8,974,694+ نواسی
لاکھ سے زائدکتب ڈاؤن لوڈ
ہوچکی ہیں۔ More Than 8 Million Books have been downloaded |
2017تا2019تک فروخت ہونے والی کتب
8,304,128+1 1کروڑ80لاکھ سے زائدکتب فروخت ہوچکی ہیں۔ More Than 18 Million Books have been sold |
تاریخ ِ اجراء:27جنوری2020ء
Brusher کی P.D.F حاصل کرنے کے لئے نیچے کلک کیجئے

امام
اہلِ سنّت حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان، حضرت مولانا حسن رضا خان،حضرت
مولانا مصطفٰی رضا خان ، حضرت مولانا حامد رضا خان، حضرت مولانا سید نعیم الدین
مراد آبادی، حضرت مولانا صوفی محمد جمیل الرحمٰن
قادری اور حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہم اَجْمعین ۔ ان نفوس قدسیہ کے لکھے ہوئے کلام پڑھنے اور سننے میں ایک عجیب سرور
حاصل ہوتا ہے، طبیعت پر ایک کیفیت طاری ہوتی اور دِلوں کو محبتِ رسول کی لذت اور
چاشنی ملتی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس ”المدینۃ
العلمیہ“ان تمام بزرگوں کے مذکورہ کلام ، دورِ جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے
ہوئے بہتر انداز میں شائع کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ اسی سلسلے میں حدائقِ بخشش، بیاض
پاک، ذوقِ نعت اور سامانِ بخشش مرتب ہوکر منظر عام پر آچکی ہیں ۔
حال
ہی میں مجلس المدینۃ العلمیہ نے حضرت
مولانا صوفی محمد جمیل الرحمٰن قادری رضوی برکاتی رحمۃ
اللہ علیہکا نعتیہ
دیوان ”قبالۂ بخشش“مرتب کیا ہے جسے مکتبۃ
المدینہ نے شائع کردیا ہے۔ نعت رسول کی اس کتاب میں مولانا محمد جمیل
الرحمٰن قادری رضوی برکاتی کی سیرت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کو بھی خاص طور پر
ذکر کیا گیا ہے۔
.jpeg)
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی مدنی مشورہ ،شعبہ تراجم کے اسلامی بھائیوں کی شرکت
تفصیل:
گلستانِ
جوہر اور شاہ فیصل کالونی کراچی کے جامعات
المدینہ میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پریزنٹیشن کا سلسلہ

کراچی
کے جامعات المدینہ ضیائے مدینہ اور فیضانِ عثمانِ غنی کا دورہ
طلبہ
کو ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا تعارف پیش کیا گیا
تفصیل:

المدینۃ
العلمیہ کے ناظم آفس میں مدنی مشورہ،شعبہ تخریج کے اسلامی بھائیوں کی شرکت
تفصیل:

مجلس
المدینۃ العلمیہ کے گرافکس ڈیزائنر اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ناظم
المدینۃ العلمیہ نے تربیتی مدنی پھول دیئے
تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ ’’فیضان مدنی
مذاکرہ‘‘کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
7جنوری2020 ء بروز منگل رُکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے فرمایا
جس میں مندرجہ ذیل امور طے پائے:
شعبے کا نام ’’فیضان مدنی مذاکرہ‘‘ کے بجائے ’’فیضان
امیر اہل سنت‘‘ کردیا گیا ہے جس کے ذمہ دار سید بہرام حسین شاہ عطاری مدنی ہوں گے۔
اس شعبے کے تحت 5 ذیلی شعبے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے:۔
1سیرت امیر اہل سنت۔2 ملفوظات امیر اہل سنت۔ 3 اقوال امیر اہل سنت۔ 4 بیانات امیر
اہل سنت۔ 5 ثمرات امیر اہل ۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے
1000 بیانات کو مرتب کرکے شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے عنقریب لائحہ عمل
طے کیا جائے گا اور ہر ہفتے ایک بیان انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔
شعبے کے کام میں مزید بہتری کے لئے علمائے کرام اور خطبا
حضرات سے ملاقات و مشاورت کا سلسلہ کیا جائے گا، نیز انٹر نیشنل مارکیٹ کا جائزہ
لے کر عالمی تقاضے کے مطابق کام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
رکن شوریٰ نے دوران مشورہ اسلامی بھائیوں کو اپنی فکر
اور حوصلہ بلند رکھ کر کام کرنے کی ترغیب دلائی، نیز اپنی صحت کا خیال رکھنے اور
محتاط زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے کام کوچار چاند لگانے کے لئےاسلامی بھائیوں کے مابین مفید مشورے بھی زیر بحث آئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس
المدینۃ العلمیۃ کے تحت 7جنوری2020ء بروز منگل المدینۃ العلمیۃ کے ناظم آفس میں
شعبہ درسی کتب کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ داران، ناظمِ المدینۃ العلمیۃ نے
شرکت کی ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کام کو مزید بہتر و تیز تر بنانے سے متعلق نکات بیان کئے اور آئندہ
کے اہداف اور لائحہ عمل بھی طے فرمایا نیز شرکائے مشورہ کے درمیان شعبے کے دائرۂِ کار کو مزید وسیع کرنے سے
متعلق مختلف جہات سے تحقیقی و تنقیدی مباحث بھی ہوئے۔
.jpg)
المدینۃ العلمیہ میں مدنی مشورہ
بخاری شریف کی شرح لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال
تفصیل: